شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

0
53

شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے روسٹرم پر حاضری مکمل کروائی،شہباز شریف نےعدالتی روسٹرم پر صفائی میں بیان دیا

شہباز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے عدالتی آرڈر پر مشکور ہوں کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، جیل حکام مسلسل تاخیر کررہے ہیں،جیل حکام روز کوئی بہانہ بنا کر میرے ٹیسٹ نہیں کروا رہے

شہباز شریف نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ یہ دیکھیں ، ہماری حکومت میں یہ کرپشن نہیں تھی جس پر عدالت نے کہا کہ مجھے کیس کرنے دیں میرا وقت ضائع نہ کیا جائے ،آپ میڈیا سے بات کیا کریں وہ فورم ہے،یہاں کیس کے علاوہ بات نہ کریں،

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ کرپشن درست کی تھی مگر افسوس ہوا اب کرپشن بڑھ چکی ہے، یہ جو کرپشن کم کرنے کا رونا روتے رہتے ہیں ،رپورٹ آپکے سامنے ہے ہم نے اللہ کے فضل سے کرپشن کم کی اور قوم کی خدمت کی، نیب قیامت کے دن تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،جس پر جج نے شہبازشریف کو جواب دیا کہ تو اچھا ہے آپ بری ہو جائیں گے ،

پراسیکیوشن نے شہباز شریف کی سیاسی باتوں پر اعتراض کردیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت میں کیس اور قانون کی بات کی جائے،عدالت نے آئندہ شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں سیاسی باتیں کرنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دے دیا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply