شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ کی سماعت ہوئی

شہباز شریف نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ حمزہ شہباز راستے میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ،مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے بھی اپنی حاضری مکمل کرائی ،حمزہ شہباز بھی عدالت پہنچے اور حاضری لگوائی حمزہ شہباز کی جانب سے سینٹر اعظم نزیر تارڑ نے وکالت نامہ جمع کرادیا اعظم نزیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ صاف پانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز بنائے گئے ۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو صاف کاپیاں فراہم کر دی ہیں، ملزمان بلاوجہ کیس التوا کا شکار کر رہے ہیں، قانون میں لکھا ہوا ہے کہ جب کاپیاں فراہم کر دی جائیں تو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔عدالت نے کہا کہ پہلے فرد جرم عائد ہو گی پھر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی درخواست کو دیکھیں گے ،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے تحقیقات مکمل ہو کے چالان جمع ہو چکا ہے شہباز شریف کے شریک ملزم نے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دی ہے پہلے اس پر فیصلہ ہو پھر ہی ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔ آج شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نہیں آئے بیمار ہیں کچھ وقت دے دیا جائے ۔ ایف آئی اے کو کیس میں جلدی کی صرف ایک ہی وجہ ہے وہ لانگ مارچ ہے ۔ اللہ کی مہربانی سے ملزمان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے ہوئے ہیں ،جج سپیشل سینٹرل کورٹ نے کہا کہ ملزمان لمبے عرصے سے عبوری ضمانت پر ہیں ضمانتوں پر فیصلہ ہونا چاہیے ۔

بیکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم 10 مارچ تک موخر کر دی، عدالت نے لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی

عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں 16 افراد بیگناہ ثابت ہوکر بری ہوگئے. عمران نیازی کے جھوٹ اب چلنے والے نہیں. 4 سال سے ن لیگ جیلیں اور پیشیاں بھگت رہی ہے، عمران نیازی نے نئے پاکستان کے نام پر جھوٹے وعدے کیے، ن لیگ نے کراچی سے لاہور موٹروے بنائی، بجلی منصوبے لگائے اور اسپتال بنائے. موجودہ حکومت کو آئے ہوئے4سال ہوگئے ہیں لیکن قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی، اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300 ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے میاں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی،توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے

آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

Shares: