شہباز شریف سے جیل میں "اہم شخصیات” کی ملاقات،کس کا پہنچایا پیغام؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے

شہباز شریف سے جیل میں صرف اہلخانہ کی ملاقات ہوئی ہے،جیل حکام کے مطابق ملاقات کےدوران صرف فیملی ممبران موجود تھے،ملاقات کے موقع پر جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اہلخانہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست دی اور جیل حکام نے ملاقات کروائی

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نصرت شہبازکواشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پرنیب نے جواب جمع کرا دیا،نیب نے تحریری جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرا دیا،نیب نے لاہورہائیکورٹ میں نصرت شہبازکی درخواست کی مخالفت کردی۔

نیب نے ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاہے کہ طلبی کے باوجودنصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں،احتساب عدالت نے قانون کے مطابق اشتہاری قراردیا،نیب کاکہناہے کہ نصرت شہبازشریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں نامزدہیں،نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کرداراداکیا۔نیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نصرت شہبازکے نام کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے،عدالت اشتہاری قراردیئے جانے کیخلاف درخواست مستردکرے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

Shares: