شہباز شریف ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی

عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شہباز شریف کا 20 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز تک توسیع کردی گئی

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کا دوبارہ ریمانڈ کس بنیاپر چاہیے،جب شہباز شریف آپ کے سوالات کا جواب نہیں دیتے تو ملزم اپنا خود نقصان کرے گا،نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ جیل روڈ کےایک بینک سے افضال بھٹی کو پیسے جاتے ہیں،اس بارے تحقیقات کرنی ہیں

نیب نے شہباز شریف کے بیرون ملک فیلیٹس سے متعلق عدالت کو بتایا ،اور کہا کہ شہباز شریف سے دوران تفتیش فلیٹس سے متعلق پوچھا گیا،شہباز شریف نے اپنے جواب میں بتایا کہ فلیٹس خریداری کےلیے مختلف شخصیات سے رقم ادھار لی،شہباز شریف نے جواب میں بتایا کہ رقم انیل مسرت اور اور اجمل عاصی سے لی،شہباز شریف سے ان فلیٹس سے متعلق پوچھا گیا کہ کب ان کو سورس آف انکم کیا تھا،شہباز شریف نے بحریہ ٹاون کو 136 کنال اراضی 2011 میں فروخت کی،شہباز شریف نے الیکشن کمشن گوشواروں میں حقائق کو چھپایا،

وکیل شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک خریدے گیے فلیٹس کی 85 فیصد رقم بنکوں سے لی گئی،فلیٹس خریدنے کےلیے رقم کہاں سے آئی ۔کس نے دی مکمل تفصیلات جمع کروا چکے ہیں،جو رقم پرائیویٹ افراد، سے لی انکو اثاثوں میں ڈکلیئر کیا گیا ہے، جو سوالنامہ نیب آج پیش کر رہی ہے اسکے جواب تو پہلے ہی دے چکے ہیں، و2007 میں اپنے داماد سے تحفے میں 20 ہزار پاونڈ تحفے میں لیے اسکی رسیدیں مانگتے ہیں،یہ تمام تفصیلات فراہم کر چکے ہیں یہ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، وکیل شہباز شریف

شہباز شریف نے روسٹرم پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2005 میں، میں نے پہلی پراپرٹی باہر خریدی،میں کینسر کا علاج کرانے جاتا ہوں،میرا جینا مرنا پاکستان کےلیے ہے اس لیے 2004 میں پاکستان آیا تھا جب میں لندن گیا تو وہاں سوچا کرایہ دے کررہنا ممکن نہیں ہے،2005 میں فیصلہ کیا، پیسے ختم ہو جائیں گے تو ملکہ کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا،اس لیے لندن میں پہلی پراپرٹی خریدی،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کینسر کی سرجری کروا کر میں وطن واپس لوٹا ،مجھے پتہ تھا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف مجھے جیل میں ڈال دے گا ،اگر میرے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو ملک واپس آنے کی بجاٸے لندن میں عیش کرتا ،ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پاکستان اترنے کی اجازت نہیں دی

ن لیگی رہنماؤن کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو پارٹی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

Leave a reply