باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ،اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی، شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فر د جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرنیب کے گواہان کو طلب کرلیا،نصرت شہباز پر پلیڈر کے ذریعے فرد جر م عائد کی گئی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،احتساب عدالت لاہور نے وکلاکو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا
@MumtaazAwan

گزشتہ ایک سماعت پر نصرت شہباز کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ پر دلائل دئیے تھے انہوں نے موقف اپنایا کہ نصرت شہباز چھیاسٹھ سال کی ہیں اور مختلف امراض میں مبتلا ہیں ،عدالت میں تمام قانونی طریقہ کار اختیار کر کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔نصرت شہباز جس وقت ملک سے باہر گئیںاس وقت ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا ۔ان کے چار میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیے گے ہیں ۔ نصرت شہباز اپنے جوتوں کے تسمے تک بند نہیں کر سکتیں اوربغیر سہارے دو قدم نہیں چل سکتیں ،اس وقت نصرت شہباز گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتیں ۔

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

Shares: