روٹی 12 سادہ نان 15 روپے کا ہونا قیامت ہے، شہباز شریف

روٹی 12 سادہ نان 15 روپے کا ہونا قیامت ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرول نے 145 روپے لیٹر کی حد پار نہیں کی، موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی، اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اضافہ مہنگائی میں اضافہ کرے گا، عوام کا زندہ رہنا محال ہوگیا ہے آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ابھی پٹرولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے جو ظلم ہے حکومت آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط کے سامنے ڈھیر ہوچکی ہے ، اس طرح ملک نہیں چل سکتا حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا ہے ، قوم پوچھ رہی ہے ، یہ اچھے دن لائے ہیں؟بھارت میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اورقیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھ گئیں ، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ڈیزل کی قیمت پاکستان سے کم ہے مہنگائی کے ذریعے عوام کی جیبیں خالی کرنے سے ملک اور معیشت چل سکتی ہے، نہ ہی غریب کا گھرعوام اب صرف اس حکومت سے نجات کی دعائیں کررہی ہے، حکومت کا جانا ہی عوام کے لئے ریلیف بن چکا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نااہلی پر سرکاری افسران بدلے جارہے ہیں لیکن سب سے بڑی نااہلی، کرپشن پر عمران نیازی کرسی پر جمے ہوئے ہیں، کیوں؟ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے، ریلیف اس کے بس کی بات نہیں موجودہ حکومت ’مرض بڑھتا گیا، جوں جوں دوا کی‘ کی تصویر بن چکی ہے عمران نیازی عوام پر ظلم کی علامت بن چکے ہیں عمران نیازی عوام کی خوشیوں کے قاتل بن چکے ہیں تین سال میں موجودہ حکومت ملک کو راشن کارڈ پر لے آئی ہے عوام پر مہنگائی کا کلہاڑا برسا کر عمران نیازی کہتے ہیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے؟ تیل سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 130 فیصد کا ظالمانہ اضافہ ہوچکا ہے تین برس میں خوردنی تیل کا 160 سے 369 پر پہنچ جانا ظلم اور ناانصافی کی انتہاءہے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان آچکا ہے، روٹی 12 سادہ نان 15 روپے کا ہونا قیامت ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت کو غریب کا کوئی احساس نہیں ملک اور عوام کی نجات اسی میں ہے کہ عمران نیازی مزید تباہی کرنے کے بجائے گھر چلے جائیں ثابت ہوگیا کہ مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی تقریروں اور الزامات سے ختم نہیں ہوگی

پی ڈی ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومستردکردیا، پی ڈی ایم کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے،عمران خان ریلیف پیکیچ دینے کے بجائے عوام سے پیکج لے رہے، عوام کے جیبوں پررات کے اندہیرےمیں ڈاکہ ڈالا گیا جوایک چوراورڈکیت ہی کرسکتاہے، دشمن کی طرح رات کی تاریکی میں قوم پرپٹرول بم گرادیا،قوم کی زندگی کےلئے ، کووڈ19 اتناخطرناک نہیں جتنا کووڈ18خطرناک ثابت ہوئی،عمران خان کووڈ کی صورت میں ساڑھے تین سال سے قوم پرایک مہلک بیماری کی شکل میں مسلط ہے، دودن پہلے،عمران خان تقریرکرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کاترجمان لگ رہاتھا، تین سال سے ،،مسٹربین،کے روپ میں مزاحیہ ایکٹینگ جاری ہے ۔خود تومسخرہ پوری قوم کوبھی مسخرہ بنا دیا ہے،

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلز ٹیکس کی مد میں صرف 1.43 فیصد حاصل کرے گی ،ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اگر 17 فیصدٹیکس وصول کیا جاتا تو قیمت 160 سے بھی زیادہ ہو جاتی،اگر 30 روپے لیوی لیا جاتا تو پیٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نے فی لیٹر 35 روپے اپنے چھوڑے ہیں حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی میں زیادہ بوجھ خود برداشت کیا، ریکوری میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا برآمدات، محصولات، زراعت اور صنعت میں نمو سمیت پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ مہنگائی درآمدی ہے لیکن ریکارڈ زرعی پیداوار کے باعث اس پر بھی قابو پا لیں گے اوگرا سفارشات کے مطابق اضافہ ہوتاتو قیمتیں کہیں زیادہ ہوتیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا،ہر پہلو دیکھا گیا، پوری دنیا میں پٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی، حکومت پہلے ہی پٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے پانچ روپے تک لا چکی،اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بزدل نیازی نے رات کو شب خون مارا۔۔رات و رات پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔۔تبدیلی کے خواب دیکھنے والے اب تبدیلی کے مزے بھی چکھیں

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا .پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان ریلیف دے نہیں، مانگ رہے تھے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس وقت پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس سے قبل پٹرول کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا تھا، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قوم کو بتایا تھا کہ پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا اور وہی ہوا دو روز بعد ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

Comments are closed.