شہر یار آفریدی کی بھی باری آ گئی، کونسا قلمدان واپس لے لیا گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی سے وزیرمملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لے لیا گیا ہے
شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران برقرار رہیں گے اور شہریار آفریدی سے اضافی قلمدان واپس لینے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہریار آفریدی سے قلمدان واپس لے لیا گیا ہے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی تھیں تا ہم شہر یار آفریدی سے آج ایک قلمدان واپس لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے خسرو بختیار کی وزارت تبدیل، رزاق داؤد سے 2 عہدے لے لیے اور حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کردی تھی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔ بابر اعوان کو بھی پارلیمانی امور کا مشیر مقرر کر دیا گیا تھا.
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلئے ہر قدام اٹھایا جائے گا