شیخ رشید اور……کا مقابلہ حسن کروایا جائے، مولانا جج ہوں.سینیٹ میں مطالبہ آ گیا

0
66
شیخ رشید اور......کا مقابلہ حسن کروایا جائے، مولانا جج ہوں.سینیٹ میں مطالبہ آ گیا

شیخ رشید اور……کا مقابلہ حسن کروایا جائے، مولانا جج ہوں.سینیٹ میں مطالبہ آ گیا

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش کردہ پیغام پاکستان سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے دستاویز ایوان میں پیش کی ،

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نہ خود کھاتا ہے نہ کسی کو کھانے دیتا ہے، موجودہ حکومت نے عوام کا پیسہ پانامہ اور سوئس بینکوں میں نہیں بھیجا، چیئرمین سینیٹ نے وزیر مملکت علی محمد خان کو سوال کا جواب دینے کی ہدایت کر دی،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سوال سیاسی ہوا اس لیے جواب بھی سیاسی دیا ہے،روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں نے تو کچھ نہیں کیا،

سینیٹ اجلاس میں شور شرابہ،اپوزیشن نے چیئرمین کے ڈائس کا گھیراو کر لیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ جس نے احتجاج کرنا ہے اپنی نشستوں پر جا کر کریں،سینیٹ میں ہنگامہ قومی سلامتی پالیسی پر بحث کے دوران ہوا ، اپوزیشن نے قومی سلامتی پالیسی پر شدید تنقید کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن غلط روایت ڈال رہی ہے سب کو بولنے کا موقع دیا جائے گا،قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ آج تک کس حکومت نےقومی سلامتی پالیسی دی،جہاں وردی والے ہوں اپوزیشن والے بھاگ کر آتے ہیں، جب الیکشن قریب آتا ہے تو وفاداریاں بدلتی رہتی ہیں پی ٹی آئی حکومت سے پہلے پاکستان21 مرتبہ آئی ایم ایف میں جا چکا ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وردی والے نہیں تھے، اس لیے پوزیشن نے بائیکاٹ کیا،

سینیٹر دوست محمد نے وزیر داخلہ شیخ رشید پر تنقید کی اور کہا کہ شیخ رشید ٹی وی پر روزانہ نظر آتے ہیں،ایوان میں آج تک ہم نے ان کی شکل تک نہیں دیکھی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ شیخ رشید ایوان کو اپنا دیدار کرائیں، علی محمد خان نے کہا کہ شیخ رشید اور دوست محمد کا مقابلہ حسن کرایا جائے،سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو مقابلہ حسن کا جج مقرر کیا جائے،

وزارت داخلہ نے ایوان میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ نادرا میں 13 ہزار 997 ملازمین کام کر رہے ہیں ،مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈپوٹیشن پر نادرا میں کام نہیں کر رہا .فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے 2018 سے اب تک فیصل مسجد پر پینٹ نہیں کیا گیا ،فیصل مسجد کی صفائی کا ٹھیکہ تین سال کے لیے 1 کروڑ 37 لاکھ روپے میں دیا ہے ،جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی 15 انکوائیریاں ہوئیں جس میں 400 ارب روپے کی خورد برد کا پتہ چلا سکا ہے

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہاں کی سیکورٹی پالیسی جب اسٹیٹ بینک گروی رکھا جا رہا ہے،سیکورٹی پالیسی کا خارجہ اور اندرونی معاملات سے گہرا تعلق ہوتا ہےکونسی سیکورٹی پالیسی جس میں آئی ایم ایف ملک کی اکانومی چلائے گا،سیکورٹی پالیسی کہاں کی جب مرکزی بینک سے پیسے تک نہیں چپبھوا سکیں گے،شیری رحمان کی تقریر کے دوران سینٹر محسن عزیز نے احتجاج کیا،اپوزیشن حکومتی قوانین اور ایوان کو اعتماد میں نہ لینے پر واک آؤٹ کر گئی

قبل ازیں سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحریری جواب جمع کروایا، وزارت اطلاعات کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا کہ یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2021 تک سرکاری ٹی وی سے 38 افراد کی ملازمت ختم ہوئی، جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں پر 10 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا گیا،20 ملازمین کو تادیبی کارروائی اور 8 افراد کو ناقص کارکردگی پر برطرف کیا گیا، اسی عرصے میں 61 افراد کی مختلف نشستوں پر تقرریاں کی گئیں، 7 اینکرز، 12 پروفیشنلز، عارضی بنیادوں پر 37 اور یومیہ اجرت پر 3 تقرریاں کی گئیں، سرکاری ٹی وی پر دیگر میڈیا چینلز سے مسابقت کیلئے تقرریاں کی گئیں،

ایوان میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی کوشش کی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پہلے ایجنڈا ختم ہوجائے پھر آپ کو موقع دیں گے،بہرہ مند تنگی نے سوال کیا کہ ایجنڈے کے بعد مجھے بات کرنے کی اجازت ملے گی،جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ کیا اب میں آپ کو اسٹام پر لکھ کردوں،

وزیر انسداد منشیات نے سینیٹ اجلاس میں تحریری جواب دیا جس میں کہا گیا کہ نئے بحالی مراکز قائم کرنے 3 ارب سے زائد روپے کی ضرورت ہے،نئے بحالی مراکز قائم کرنے کے لیے حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں ،علی محمد خان نے کہا کہ سندھ اور اسلام آباد میں منشیات بحالی مراکز ہیں پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بحالی مراکز نہیں ہیں ،چیئرمین صادق سنجرانی نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ آئی ٹی سی نےحفظان صحت کے منافی 28 ہزار 650 لیٹر دودھ کو ضائع کیا گیا اسلام آباد میں 2 سے 3 لاکھ لیٹر دودھ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آتا ہے اسلام آباد میں دودھ کے 101 نمونہ لیے گئے ، 85 غیر معیاری تھے

سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا…

لائیو شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر فنکاروں کی مذمت

شعیب اختر بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعائیں کرنے لگے

افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو کیا ہو گا؟ جد یجا کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

@MumtaazAwan

ٹی وی مساجد میں نہیں ساتھ حجروں میں ہوتا، اسلئے پی ٹی وی 35 روپے فیس لیتا ہے، فواد چودھری

Leave a reply