شیخ رشید نے اپوزیشن کا جلسے کے حوالہ سے اہم پیغام دے دیا، تحریک انصاف بھی حیران رہ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے بطور وفاقی وزیر داخلہ پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیرداخلہ یہ میری 15ویں وزارت ہے، عمران خان تمام مسائل سے کامیاب ہوکر نکلے گا،

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا،اس ملک میں غریب لوگوں کو پاسپورٹ کی سہولت دوں گا،اقتدار کے بھوکے اتوار بازار سے جارہے ہیں، عمران خان آپ کے جلسے سے کہیں بھی نہیں جارہا،کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، اندر سے خطرہ ہے ،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی،جدید ترین بارڈر کا مینجمنٹ کا نظام لائوں گا ،اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جانے والی کوشش ناکام ہوگی،ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے،اپنے بچوں اور اولاد کو بچانے کیلئے آپ نے دنیا کی شہریت لی ہے، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا اور یہ نیچے جائیں گے،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے ذمہ داری پتہ ہے، پی ڈی ایم کے کس کس سے لنکس ہیں مجھے پتہ ہے، یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیتے گا،نواز شریف کو لانے کی پوری کوشش ہے، قانونی رکاوٹیں ہیں انکو دور کیا جائے گا، شبلی فراز اچھا کام کر رہے ہیں، وزارت ریلوے نے ایم ایل ون کا کام مکمل کر لیا،اسکا ٹینڈر لگنا ہے، کے سی آر پر کام جاری ہے، سواتی صاحب مجھ سے بہتر کام کریں گے،مشکل وقت میں کام کرنے کا مزہ آتا ہے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کاروباری سیاستدانوں کو اللہ شکست دے،میری 15 ویں وزارت ہے، اب میرا امتحان ہے، اللہ کی مدد اور آپکے تعاون سے پاس ہوں گا، وزیراعظم نے مجھے وزیر داخلہ بننے پر مبارکباد دی، ابھی پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت ہے، جو مرضی کریں لیکن وہ جیسے کریں گے اس پر ری ایکشن آئے گا کرونا وائرس سے بچاو کے لئے خدا کی مدد کی ضرورت ہے جب شیخ رشید وزیر داخلہ ہو گا تو سب ادارے ہوں گے اور میں پورا وزیر ہوں،.پکڑ دھکڑ صوبائی مسئلہ ہے، جب اسلام آباد آئیں گے تو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہ بھائی ہیں، سبز چائے پلاؤں گا، ابھی پنجاب کا مسئلہ ہے میرا مسئلہ نہیں ہے. مسنگ پرسن کا مسئلہ بھی حل کروں گا،کوئی اختیارات نہین دیتا ،لینے پڑتے ہیں،

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے قلمدان آج تبدیل ہوئے ہیں شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے لی گئی ہے، اور اب انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے

وفاقی وزارت داخلہ اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر نارکوٹکس کنٹرول بنا دیا گیا، حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ دی گئی ہے ، حفیظ شیخ کو آج ہی وفاقی وزیر بنایا گیا ہے اور انہوں نے ایوان صدر میں وزارت کا حلف اٹھایا ہے

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی

سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

بریکنگ، شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس، اہم ترین وزارت دے دی گئی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کیا دیا ٹاسک؟

شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شیخ رشید نے پریس کانفرنس بلا لی،اہم اعلان متوقع

Comments are closed.