وزیر ریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

0
31

وزیر ریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر عزت مآب جناب نواف سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صحت سے متعلق پوچھا۔ باہمی امور پر بات چیت کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،دو روز قبل اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مشترکہ اسلامی اقدار کے حامل ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایک دِلوں کا رشتہ ہے۔ پاکستان کے عوام خادمین الحرمین الشریفین کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ہم شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کو سراہتے ہیں، یہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

سینیٹر شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود سعودی حکومت نے امسال حج کے لئے مؤثر انتظامات کئے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا اور ٹی وی ڈراموں کے تبادلے اور ایک دوسرے کے ممالک میں فلموں کی نمائش پر زور دیا۔ دونوں اطراف سے مسلمان مشاہیر کی زندگی، ان کی کامیابیوں اور اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے والے پروگراموں کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب پہلا ملک تھا جس کا انہوں نے سب سے پہلے دورہ کیا۔ سعودی عرب بھی وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمنائوں کے اظہار اور حمایت کیلئے سب سے آگے رہا۔

سعودی سفیر نے وزیر اطلاعات کو سعودی عرب میں کورونا صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کے سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان بھی کورونا صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہوا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ اگر لیڈر غریبوں کا احساس کرے تو اﷲ تعالیٰ بھی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مدد عطا کرتے ہیں۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چودھری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں،سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے،

رواں ماہ ہی 17 اگست کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالاء کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اور دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہونگے۔

Leave a reply