شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

nawaz

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کل ووٹ کہاں کہاں کاسٹ کرے گی ؟

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف،پاٹی صدر شہباز شریف،مریم نواز،حمزہ شہباز اپنا ووٹ این اے 127 اور 128 میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ نواز شریف گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے ،نواز شریف کا ووٹ اندرون لاہور سے ماڈل ٹاؤن منتقل کروا لیا گیا ہے، 2013 کے عام انتخابات میں نواز شریف کا ووٹ ریلوے روڈ کالج میں تھا۔ مریم نواز شریف گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کریں گی.شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز گورنمنٹ جونیئر ماڈل بوائز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے،

دوسروں کو شیر کووٹ دینے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود شیر کو ووٹ نہیں دے گی، بلکہ عقاب کے نشان پر مہر لگائیں گے،نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف قومی اسمبلی کا ووٹ اپنی ہی پارٹی کے انتخابی نشان ’’شیر‘‘ پر کاسٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ عقاب پر مہر لگائیں گے، دونوں کا ووٹ این اے 128 میں ہے جہاں عون چودھری امیدوار ہیں، ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 161 میں (ن )لیگ کے امیدوار عمر سہیل حصہ لے رہے ہیں، اس سیٹ پر وہ شیر پر مہرلگائیں گے، حمزہ شہباز بھی عقاب کو ہی ووٹ دیں گے،

واضح رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں، شہباز شریف این اے 123 لاہور ، این اے 132قصور اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن میں امیدوار ہیں ،

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Comments are closed.