وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

0
28

اسلام آبا:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں کوویڈ کی تصدیق کے بعد شیریں مزاری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس سے قبل وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

واضح رہے کہ پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مزید24کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد319ہوگئی لاہور سے مزید20اومی کرون کیسز سامنے آئے، لاہور میں اومی کرون ویریئنٹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 306 ہو گئی

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان مین کرونا سے مزید تین اموات یوئی ہیں جبکہ 1649 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 972 ہو گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 396، بلوچستان میں 33 ہزار 659، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432 ہو گئی ہے

دوسری جانب بلوم برگ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں کرونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے، ڈیلٹا، اومیکرون کے بعد اس نئی قسم کا سائنسدانوں نے اس کا نام ڈیلٹا کرون رکھ دیا ہے، اس وائرس میں ڈیلٹا اور اومیکرون دونوں کی خاصیتیں موجود ہیں قبرص یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس نے اس حوالے سے دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت لوگ اومیکرون اور ڈیلٹا سے بیک وقت متاثر ہورہے ہیں لیکن یہاں سائنسدانوں و ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان دونوں اقسام کے امتزاج کو دریافت کیا ہے،کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون کے اب تک 25 مریض سامنے آ چکے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شرح زیادہ ہو سکتی ہے-

جبکہ این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کررہی ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کا مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے،کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،شہری ویکسینیشن کرائیں اور ماسک پہنیں،این سی او سی میں کام کرنے والی ٹیم زبردست ہے،این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ تصوربھی نہیں سکتے تھے-

ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

Leave a reply