ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

0
39

ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ڈاکٹر یاسمین کا کورونا ٹیسٹ 2 روز قبل مثبت آیا تھا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز میں 90 فیصد سے زائد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے، لاہورمیں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد بڑھنے لگی لاہور میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 41 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد لاہور میں اومی کرون ویرینٹ کی مجموعی تعداد 211 تک جاپہنچی،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 25 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے-

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 585 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 1 ہزار 85 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار848 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 955 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آئے، جبکہ دو لاکھ 20 ہزار سےزائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12729 ٹیسٹ میں 556 مثبت آئے، اور کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7675 ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک7196787 ٹیسٹ میں 482969 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے 6931 مریض زیر علاج ہیں، جن میں139 کی حالت تشویشناک ہے اور 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں ایک دن میں 25 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 5 روز میں دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب کیسز ریکارڈ سامنے آئے، امریکہ میں پانچ لاکھ 42 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 0

برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار،اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اسی طرح اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک لاکھ 90 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ارجنٹائن میں 95 ہزار، بھارت میں 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

فرانس میں پہلی بار 3 لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آ گئے ہیں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی زندگی مشکل کردیں گے۔

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئیل میکروں کا کہنا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو واقعی پریشان کرنا چاہتے ہیں اور ہم آخر تک ایسا کرتے رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے، نئےایس او پیز کا اطلاق جمعہ کی صبح چار بجے سے ہوگا لوگ گھر سے کام جاری رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال کیا جائے۔

بورس جانسن نے کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں، یقین ہے موجودہ اقدامات کے ساتھ اومی کرون کی لہر کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پا رہی ہے کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نام ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے آئی ایچ یو رکھا ہے۔

فرانسیسی سائنسدانوں کے مطابق 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ آئی ایچ یو (B16402) سے اب تک کل 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کس قدر خطرناک ہے؟

کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

Leave a reply