شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار کردیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا لیکن شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔
نجی ٹی وی کے دعوے کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔ لہذا پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کبھی نشہ کیا اور نا ہی شراب پی، میری جان کو خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے وقت ان سے شراب کی بوتل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ جیو نیوز نے ہولیس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سے گرفتاری کے وقت ان سے یہ سب چیزیں برآمد کیں ہیں تاہم جب باغی ٹی وی نے اس حوالے سے پولیس تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا تو ان کے جواب میں تصدیق یا تردید واضح نہیں تھی اور کہا کہ ابھی یہ معاملہ تحقیقات میں ہے جس کے بعد ہی میڈیا کو واضح بتایا جائے گا.
کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کہ شیخ رشید کو سوموار تک گرفتار نہیں کیا جائے گا راولپنڈی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، اس ملک میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے، اور زرا برآمدگیاں چیک کریں۔ pic.twitter.com/w1EhrVe8H9
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) February 1, 2023
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے لکھا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کہ شیخ رشید کو سوموار تک گرفتار نہیں کیا جائے گا راولپنڈی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، اس ملک میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے، اور ذرا برآمدگیاں چیک کریں۔ جبکہ اس حوالے سے شیخ رشید کے قریبی ذرائع نے دعویٰکیا کہ یہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے اور ایسا کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔ جبکہ شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 اےبغاوت پراکسانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہےجس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا تھا.