مزید دیکھیں

مقبول

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم...

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی...

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کا آزاد کشمیر کا دورہ

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و...

کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر...

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشتگردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان: پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق دہشت گردوں نے تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈرکے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں قائم پولیس پوسٹ پر حملہ کیا مگر پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔

ڈی ایس پی اعظم خان کا کہنا تھا کہ حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشتگرد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ گشت جاری ہے۔

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan