سابق حکمرانوں نے سیالکوٹ کو اس کا حق نہیں دیا، سیالکوٹ کو ماڈل سٹی ڈکلیئر کریں گے، ایسا کس نے کہہ دیا سیالکوٹ والے جان کر خوش ہوجائیں

0
24

سیالکوٹ۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر پنجاب ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کو پاکستان کا ماڈل سٹی ڈکلیئر کریں گے، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل لیول کا ائیر پورٹ اور ڈرائی پورٹ جیسے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل سیالکوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ چودھری محمد ارشد بھدر، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ عمرڈار، چیئرمین پی ایچ اے سیالکوٹ ذوالفقار احسن بھٹی، ڈی سی کریم بخش، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک محمد اشرف، صدر مرکزی انجمن تاجراں مہر غلام مجتبےٰ، جنرل سیکرٹری جاوید حیدر، سابق تحصیل و ضلع ناظم سیالکوٹ چودھری محمد اکمل چیمہ، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، مہر عاشق، جمشید غیاث، خاور انور خواجہ، فاؤنڈر سیال میاں محمد ریاض، عظیم نوری گھمن، سہیل خاورمیر، شاہنواز چیمہ، صاحبزادہ حامد رضا، رہنما آزاد کشمیر غلام حیدراور خواجہ عارف محمود کے علاوہ کثیر تعداد میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں نے سیالکوٹ کو اس کا حق نہیں دیا، شہر کا انفرا سٹریکچرتباہی کے دہانے پر ہے، سیالکوٹ شہر کو اس کا حق دلوانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کیس لڑوں گا اور جلد ہی سیالکوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور اس تقریب میں ہی سیالکوٹ کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں لوئر مڈل کلاس کیلئے 3 سے5 مرلے کے 10ہزارگھر اوراپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان سکیم کے تحت غریبوں کی بستی نہیں بنائے گی بلکہ یہ ایک کمیونٹی ہوگی جس میں عام شہریوں کیلئے پلاٹس رکھے جائیں گے، ان سوسائٹیوں میں سکولز، ہسپتال اور پارکس ہونگے اور تمام شہری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 10سال تک کشمیر کمیٹی کے سربراہ کے طور پر جس کا سالانہ بجٹ 2ارب روپے تھا کارکردگی کیا رہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا تعلق ایسے گروہ سے تھا جو کہتے تھے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کو لانگ مارچ کے اعلان سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان کے تانے بانے دشمن سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور کشمیر کا مقدمہ جرات اور بہادری سے لڑا، اللہ عمران خان سے کام لینا چاہتا ہے۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے مجوزہ اراضی کا دورہ کیا اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے سیالکو ٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے سیالکوٹ کے بائی لاز باہمی مشاورت سے مرتب کئے جائیں گے اور حکومت ہر وسائل مہیا کرے گی۔

Leave a reply