مزید دیکھیں

مقبول

سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے،علامہ طاہر اشرفی

سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آنے والے جمعہ کے روز خطبات جمعہ میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منائیں گی، کشمیری نوجوانوں پر ہونے والے ظلم و جبر پر عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے، سابق ادوار میں مذہبی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے، پشاور میں ایک مسلم عالم دین اور ایک پادری کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پشاور میں گزشتہ دس دن کے دوران دو واقعات ہوئے پہلے ایک مسلم عالم دین اور پھر ایک پادری کو نشانہ بنایا گیا، ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، 4 فروری کو خطبات جمعہ میں کشمیری مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور 5 فروری کو اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائیگا، کشمیر ہمارا متفقہ مسئلہ ہے اس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اٹھایا، گزشتہ دس روز سے کشمیری نوجوانوں کا جو قتل عام ہو رہا ہے اس پر عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے، وہ وقت قریب ہے جب کشمیر و فلسطین آزاد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء پیغام پاکستان پر متفق ہیں، پیغام پاکستان میں بہت واضح پیغام ہے کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کو چھیڑو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم اس حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، اس حوالے سے ایک وفاقی کمیٹی موجود ہے ، اہل بیت و صحابہ کرام کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، حضرت علیؓ، حضرت فاطمتہ الزہراؓ، حضرت حسن و حسین ؓکے بغیر ایمان مکمل نہیں ہے، نصاب تعلیم میں خلفائے راشدین، حضرت علیؓ، حضرت فاطمتہ الزہراؓ، حضرت خدیجہؓ سمیت تواتر کے ساتھ تذکرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمۖ کے پورے گھرانے کا تذکرہ ہے، جماعت سوم میں حضرت خدیجہؓ و حضرت ابو طالب کا ذکر ہے، حضرت امام زین العابدینؑ، حضرت امام جعفر صادق ؑکا تذکرہ نصاب تعلیم میں موجود ہے، جو علما تحفظات کا اظہار کررہے ہیں وہ شائد اس بات سے لاعلم ہیں کہ نصاب میں یہ تذکرے موجود نہیں، جن علما کو اس کے باوجود جو تحفظات ہیں ان کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جائے، ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں متحدہ علماء نے 326 کتب کو دیکھا ہے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر بات ہو سکتی ہے، یہ بات غلط فہمی کی بنیاد پر یا لاعلمی کی بنیاد پر ہوگی جیسے کہہ دیا گیا کہ اہل بیت کا تذکرہ نہیں ہے، جن چیزوں پر اعتراض ہے انہیں درست کیا جا سکتا ہے، یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، تحفظات متعلقہ فورم پر اٹھائے جائیں تاکہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے، ریاست مدینہ انصاف و احتساب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو او آئی سی کے وزراء خارجہ کا شیڈول اجلاس ہو رہا ہے، کشمیر ہمیشہ او آئی سی کے ایجنڈے پر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالتﷺ کے حوالے سے جو تقریر وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے بھی بات کرکے وزیراعظم عمران خان کے عالمی موقف کی تائید کی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی ہے، ریاست مدینہ کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، سابق ادوار میں مذہبی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ سفارشات پر مرحلہ وار قانون سازی کے لئے عمل ہوگا، کیا سابق دور میں کسی اور نے یہ اقدام کئے، کیا جماعت اسلامی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن پر کسی اعتراض کیا؟

مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

علامہ طاہر اشرفی کتنی تنخواہ لے رہے؟ خود ہی بتا دیا

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

علامہ طاہر اشرفی کا تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ

8 سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام، طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan