سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہاؤس موجودہ سیاسی صورتحال کا مرکز بن گیا

سندھ ہاؤس کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سندھ ہاؤس کی چار دیواری پر خاردار تارلگانے کا کام جاری ہے، سندھ ہاؤس کے تینوں داخلی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور ان میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیر قانون فروغ نسیم کو ہنگامی طور پر بلا کر اس حوالہ سے قانونی مشاورت کی ہے

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کے کتنے اراکین موجود ہیں، نام سامنے آ گئے پی ٹی آئی کے راجہ ریاض،باسط سلطان راجہ، احمد حسین ڈیہڑ ،نواب شیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو ،خواجہ شیراز،نزہت پٹھان، وجیہہ اکرم اور نورعالم خان سندھ ہاوس میں موجود ہیں،نورعالم کا کہنا ہے کہ ہم لائے نہیں گئے خود آئے ہیں، لوڈشیڈنگ یا کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو کہاگیا کیا آپ پیپلزپارٹی میں ہو،میرے حلقے میں گیس نہیں آتی کوئی بات سننے والا نہیں،

نزہت پٹھان پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے ہوکر تحریک انصاف کے پاس آئیں۔ وجیہہ اکرم کو تحریک انصاف نے پہلی بار ایم این اے بنایا بنا کسی بریک گراونڈ کے۔دونوں اب سندھ ہاوس کی مقیم ہیں۔

ملتان سے حکوتی رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں ،احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے آئے ہیں حکومت کا پیسوں کا الزام جھوٹ ہے، چند ماہ قبل ملتان میں ریسکیو 1122کو 40کروڑ کی زمین عطیہ کی ہم پیسے لے کر بکنے والے نہیں

باسط سلطان بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت سے کوئی وزارت نہیں مانگی،ایک منصوبہ تھا جو اپنی سربراہی میں مکمل کرنے کا کہا،حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں کچھ نہیں کیا،

نواب شیر وسیر نے حکومت کے خرید و فروخت کے الزام کو مسترد کردیا ،نواب شیر وسیرنے اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ فواد چودھری کو جھپی ڈال کر پارلیمنٹ کے اندر جائیں گے،

ریاض مزاری کا کہنا ہےکہ کس نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے الگ ہوگئے،پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب سے دوستی ہے،یہ اگر ہمیں پنجاب ہاوس یا خیبر پختونخوا ہاوس لے جائیں تو چلے جائیں گے،گزشتہ ایک سال سے عمران خان ہم سے ملنا نہیں چاہتے،مجھے نہیں پتہ عمران خان مجھ سے کیوں نہیں ملنا چاہتے،جب عمران خان ہی ملنا نہیں چاہتے تو میں کس منہ سے ان کے پاس جاوں گا،ہم سے کوئی نہیں ملتا ہم تو صرف کورم پورا کرنے والے وزیر ہیں،عوام سے پوچھیں گے کس کو ووٹ دینا ہے ڈیڑھ سال سے وزیراعلیٰ پنجاب مجھ سے نہیں ملے،

قاسم نون کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی کے ساتھ بہت سے تحفظات تھے،تحریک انصاف کی حکومت ہمیں نظرانداز کیا،پوری قوم تحریک انصاف سے مایوس ہوچکی ہے،

وجیہہ مقر نے کہا کہ آئین مجھے حق دیتاہے اور ضمیر کے مطابق ووٹ دوں گی بڑے خواب لے کر تحریک انصاف میں آئے تھے لوگوں کے خواب چکنا چور ہوگئےہیں مزید خواتین ارکان بھی ہمارے ساتھ ہیں،سندھ ہاوس میں بہت اچھا ماحول ہے، ہمارا حلقے میں جانا مشکل ہوگیاہے،تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی یہاں موجود ہیں

ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت نااہل مشیروں کا سامنا ہے وزیر اعظم مہنگائی اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کریں گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ورکز کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے ،کسی نے کوئی پیسہ نہیں دیا،ہم نے ووٹ ضمیر کے مطابق دینا ہے پوری قوم کو پتہ ہے پولیس سے لاجز پر حملہ کرایاگیا،ہمارے ارکان پر تشدد کیاگیا تھانے لے گئے، محسوس کیا جو واقعہ لاجز میں ہوا وہ ہمارے ساتھ بھی ہوسکتاہے،2درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،

پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ اگر عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں عمران خان یاد رکھیں کہ ان کے کچھ اراکین اسمبلی سندھ میں بھی رہتے ہیں۔ انہوں ںے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے خلاف کچھ ہوا تو ردعمل بھی آسکتا ہے ہم آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں اور ہم کسی صورت میں کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے عمران خان ہمیں مت اکسائیں، گیم ان کے ہاتھ سے نکل چکی، ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنا جانتے ہیں

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ اتحادی نہ بھی آئیں تو ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس میں ہیں یا کہیں اور بھی اس کے علاوہ کئی اور ایم این اے بھی عمران خان کو ووٹ دیں گے، گورنر سندھ عامر لیاقت کے گھر گئے اسکی منت کی، لیکن عامرلیاقت نے بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا، لوگوں پرکروڑوں روپے لینے کے الزامات لگائے جارہے ہیں،پی ٹی آئی کیمپ میں موجودلوگ بھی عمران خان کےساتھ نہیں،سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،سندھ ہاؤس میں ڈاکو ٹھہرے ہوئے ہیں جو چھاپہ مارا جائےگا؟ اب آپ سابق وزیراعظم ہونے والے ہیں اب آپ بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالا؟ ایم این ایز اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس میں ٹھہرے ہیں،

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ سندھ ہاؤس پر کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا حملے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل دیا جائے گا یہ بدمعاشی نہیں چلے گی اب جیسا کروگے ویسا بھروگے۔ کسی کیساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی تو شرافت کا لبادہ ہم نے بھی نہیں اوڑھا ہے ،تم کسی کو زبردست روکنے کی کوشش کروگے توہم زبردستی قومی اسمبلی بھیجیں گے وزیراعظم اور وزرا دھمکیاں دے رہے ہیں ،ایک وزیر نے کہا کہ خودکش بمبار بن کر حملہ آور ہو جاتا ،عمران خان اب تم بار بار کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا، تحریک انصاف کو سیاسی لوگوں کو ساتھ چلانا نہیں آتا ،عمران خان کو آج پتہ چلا ہے کہ اپنے لوگوں کے ساتھ کیسے چلا جاتا ہے،وفاقی وزرا جو دھمکیاں دے رہے ہیں انکوسمجھانا چاہتا ہوں تمہاری نیازی سلطنت ختم ہو رہی ہے

واضح رہے کہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا دار الخلافہ بن چکا ہے ،سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بن چکا ہے، ممبران کی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،اس کے خلاف جلد سخت ایکشن ہوگا ،آپ سب سندھ ہاوس میں گھس کر دکھائیں جانے کی اجازت ہی نہیں ہے یہ پولیس کیوں لے کر آئے ہیں، ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے پچھلے 5 لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں

وزیراطلاعات فوادچودھری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اسپیکر ضمیر فروشوں کو تاحیات اور نااہل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے،سندھ میں موجود ارکان باضمیر ہوتےتو مستعفیٰ ہوجاتے،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی سندھ ہاوس میں موجودگی کا نوٹس لے،الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کا فوری نوٹس لے،اگر ان لوگوں کو پیپلزپارٹی میں شامل ہونا ہے تو مستعفی ہوں

شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود صحافیوں کو بلا کر انٹر ویو ز کرائے،اپوزیشن جو کوشش کررہی ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے، اپوزیشن کی ڈوریں بیرونی آقاوں کے حکم پر ہلتی ہیں،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے ہماری حکومت رہے یا نہ رہے،عوام کو سب کچھ نظر آرہا ہے، عوام بہتر جج ہے، سب کو پتہ ہے کہ پیپلزپارٹی کس طرح کی جماعت ہے، حکومت کی قانونی ٹیم ایم این ایز پرممبران پر لائحہ عمل طے کرے گی،راجہ ریاض کو اپنے حلقے کے عوام کو جواب دینا ہوگا،آج جو ہورہا ہے اس کا ردعمل ان ایم این ایز کو خود دینا ہے،وقت ثابت کرے گا کہ ان کے پاس 24 لوگ ہیں یا کم عمران خان اگر اس وقت اکیلا بھی ہوگیا تو قوم کو پتہ ہے کہ وہ ٹھیک ہیں یا غلط،بہت سارے لوگ جو پہلے چھپ جاتے تھے اس بار ان کے چہروں سے نقاب ہٹ جائیگا،

دوسری جانب ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم تو سمجھے عمران خان گھبراہٹ کا شکار ہیں مگر جتنے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اس وقت سامنے آ چکے ہیں، نیازی صاحب کو تو رات کو نیند بھی نہیں آتی ہوگی۔۔۔ان کو پاگل پن کے دورے ایسے ہی نہیں پڑ رہے

حنا پرویز بٹ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ راجہ ریاض نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر ن لیگ کیلئے اتنی تعداد میں ارکان کو ایڈجسٹ کرنا مشکل ہے۔تو پھر بازی کون جیتا ؟ نواز شریف

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

Shares: