آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت، وکلاء سے دلائل طلب، سماعت ملتوی
سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نےسراج درانی کی بےنامی جائیدادوں اوراثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں ،نیب حکام نے آغا سراج درانی کے خلاف قائم ریفرنس کی کاپی بھی پیش کردی ،سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے وکلا سے 10 اکتوبرکودلائل طلب کرلیے.
سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا
واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں قبضے میں لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی