برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ

0
40

اسلام آباد: برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ،ااطلاعات ہیں کہ اس وقت مری میں اس قدر رش ہوچکا ہے کہ حکومت کویہ اعلان کرنا پڑا کہ اب بس کردیں ،

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ملک بھر میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں کی بہت بڑی تعداد شمالی علاقہ جات سمیت مری ، گلیات اور دیگر جگہوں کا رخ کررہی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہورہی ہے ۔راولپنڈی انتظامیہ نے مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

 

راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید برفباری اور سیاحوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

دوسری طرف ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی ہیں، سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں جبکہ ، مری میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری سمیت دیگر علاقوں کا رخ کررہی ہے ، اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بروقت انتظامات کو سراہتا ہوں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری سیاحوں سے اپیل ہے کہ براہ کرم مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں اور کسی بھی مشکل سے بچیں ۔

 

 

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات ایریا میں داخل ہو چکی ہیں۔ براہ مہربانی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سیرو تفریح کے کئے جانا ہے تو آنے والے ویک اینڈ پر ملتوی کر لیں۔ نیچے نقشے میں لال رنگ میں ٹریفک فلُو دیکھا جا سکتا ہے

 

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہيں، فيصلہ مری ميں سياحوں کی رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کيا گیا، اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے، شہریوں سے گزارش ہے اپنے تفریح کے پلان کو ملتوی کر دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مری میں 1 لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا بڑھ چکے ہیں ، سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ برفباری کی وجہ سے اسوقت مری اور گلیات میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے ، تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات کی طرف جا چکی ہیں ،

شیخ رشد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور مری انتظامیہ عوامی سہولت کے لئے 24 کھنٹے سرگرم عمل ہے ، بڑھتے ہوئے عوامی رش کی وجہ سے مری کی جانب ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہے ، سیاحوں بالخصوص فیملیز سے اپیل ہے کہ وہ مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے سے فی الحال گریز کریں ۔

ادھر مری میں سیاحوں کے رش کی شہہ سرخیاں دنیا بھر کے میڈیا کے فرنٹ پیجز پرلگ چکی ہیں اوردنیا بھی پاکستان کے ان علاقوں میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے والوں سے لطف اندوز ہورہی ہے

Leave a reply