باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ کی نستہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل اشتعال انگیزو نفرت آمیز ویڈیو نشر ہونے کے فوری بعد ملزم عمران کوگزشتہ رات گرفتار کرلیا تھا۔جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوسرا ملزم شیر ولی کو بھی گرفتار کر لیا
ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کے مطابق ملزمان نے ویڈیو میں نستہ کے ایک مسلک کے افراد کوقتل کرنیکی دھمکیاں دے رہے تھے۔۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
پولیس کے مطابق نستہ کے رہائشی عمران ولد مثل خان اور شیر ولی ولد جانس خان نے سوشل میڈیا پر بامسلح دونوں ہاتھوں میں ایس ایم جی پکڑے ہوئے بیان جاری کیا۔ جس میں ملزمان نستہ میں ایک مسلک کے افراد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ملزمان نے دعوی کیا تھا کہ اگر ہم نے ان لوگوں کو مسجد کے اندر دیکھا تو خدا قسم میں ان لوگوں کو قتل کرکے نشانہ عبرت بنا دونگا اور ان کا جڑ سے خاتمہ کرونگا۔
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
فرقوں کے درمیان شر پسندی اور اشتعال آنگیز و نفرت آمیز ویڈیو پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کو ملزم کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری کئے۔ حسب اطلاع پرایس ایچ او تھانہ نستہ بہرمند شاہ خان نے اپنے پورے خبری نیٹ ورک کو الرٹ کر رکھتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم عمران کو گزشتہ رات گرفتار کیا جبکہ واقعات میں ملوث دوسرا ملزم شیر ولی کو بھی پولیس نے گرفتار کیا۔
مزید تفتیش کے لئے ملزم کوتھانہ نستہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔اس کے علاوہ ویڈیو میں نظر انے والا تیسرا ملزم جوکہ عدم گرفتار ہے ان کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام