سہیل خالد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا

0
57
sohail khalid

سہیل خالد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ سے متعلق کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ اعلامیہ کے مطابق ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالدکوڈی آئی جی سی ٹی ڈی کااضافی چارج دےدیاگیا۔ جبکہ آصف گوہرایس پی اسپیشل برانچ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔ پولیس لائنز کو پشاور کا ریڈ زون تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل طویل منصوبہ بندی کی۔ دھماکہ خیز مواد وقفے وقفے سے مسجد میں لے جایا جاتا رہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک 101 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply