امریکی فرم ہنڈن برگ ریسرچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک سطری پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "بھارت میں جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے” ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے پیغام نشر ہونے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے کہ بھارت میں کیا ہونے والا ہے؟ ہنڈن برگ ریسرچ کے اس پیٍغام کا مقصد کیا ہے
ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے یہ پیغام اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف اسٹاک مارکیٹ میں اندرونی تجارت اور دیگر خلاف ورزیوں کے الزامات کو شائع کرنے کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا بھی پیغام کو نشر کر ر ہا ہے اور تجزیئے جاری ہیں، لوگوں کے ذہنوں میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ہنڈن برگ ریسرچ کسی اور کمپنی کے بارے میں تو کوئی انکشاف نہیں کرنے جا رہی، کیا پھر اڈانی گروپ کا ہی نیا سیکنڈل تو سامنے نہیں آ رہا، ہنڈن برگ ریسرچ کے سوشل میڈیا پر پیغام نے بھارتی میڈیا میں تجسس پیدا کر دیا ہے، سب اس پیغام کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی،

ہنڈن برگ ریسرچ نے 24 جنوری 2023 کو اڈانی گروپ، ہاؤ دی ورلڈس تھرڈ رچسٹ مین اِز پُلنگ دی لارجیسٹ کون ان کارپوریٹ ہسٹری کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی ، ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے اس رپورٹ میں اڈانی گروپ پر بڑے پیمانے پر کارپوریٹ بدعنوانی اور شیئر کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا گیا تھا، ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرس تباہ ہو گئے تھے ،اڈانی گروپ پر جو کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے وہ مبینہ طور پر 100 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ تھے،اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات کی کئی بار تردید بھی کی تھی
اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں حصص اس وقت گرے جب امریکی سرمایہ کار ہندنبرگ ریسرچ نے کہا کہ وہ اس گروپ کے اسٹاک کو کم کر رہی ہے اور ایشیا کے سب سے امیر آدمی کی ملکیت والی فرموں پر اکاؤنٹنگ فراڈ اور اسٹاک کی ہیرا پھیری کا لازما لگا رہی ہے-امریکا کی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی جانب سے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم اپنی 2 سالہ تحقیقات کے نتائج کو جاری کررہے ہیں اورایسے شواہد پیش کیے جارہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ 17.8 ٹریلین (218 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کا اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک کی ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔
مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر
لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر








