جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
لاہور انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے مختلف کاررائیوں کے دوران قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اِن خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو نے اپنے دفتر لوئر مال میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈویژن کے انچارج انویسٹی گیشنز بھی موجود تھے۔ ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث 7 ملزمان سرفراز، عمران، محمد حسین، علی حیدر، عقیل، امتیاز اور صابرہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے سجاد خان، شاہد خان اور امیر حمزہ ہلاک جبکہ زوار اور ملک کامران شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تمام گرفتار ملزمان اس مقدمہ میں اشتہاری بھی تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث 3ملزمان نور محمد، خضر حیات اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر مقتولین کو صلح کے لیے گھر بلایا۔ بعد اَزاں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رضیہ بی بی اور کنیز بی بی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتولہ رضیہ بی بی کے بھائی نے ملزمان کی بہن کوثر بی بی کو 2021میں قتل کیا تھا جس کا انہیں رنج تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم عبدالرحمان نے اپنی سوتیلی والدہ مینا بی بی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل دوپٹہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا کہ انویسٹی گیشن بادامی باغ نے شہری عامر کو قتل کرنیوالے 05ملزمان صادق حسین، عاقب، سجیل، سلطان اور خرم کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے پیسوں کے لین دین پر چھریوں کے وار کر کے شہری عامر کو قتل جبکہ صدام حسین کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا
شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ارسلان عرف مڈھی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان سے ایک لاکھ روپے نقدی ، 08موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔ انویسٹی گیشن بادامی باغ نے چھوٹو گجر ڈکیت کے03ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے 08لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔ انویسٹی گیشن شفیق آباد نے شاپ رابر گینگ کے03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 07لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا کہ ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔