سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ مریم نواز

جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی
0
158
maryam nawaz

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارے ہیرو ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے 300 اسکول ہیں، خصوصی بچوں کی تعلیم کے 300 اسکولوں کو اپ گریڈ کررہے ہیں،خصوصی بچوں کو زندگی میں کامیاب بنانے کیلئے فنڈز مختص کردیے ہیں،ہیرنگ ایڈ دینے پر یونیسف، جی پی ای اور سپیشل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتی اور شاباش دیتی ہوں۔ سپیشل بچوں سے ملاقات کر بہت خوش ہوں۔سپیشل بچوں کو ہیروز اس لیے کہا ہے کہ سب ہونے کے بعد کچھ کر لینا آسان ہے لیکن یہ ہیرو مشکلات کے ساتھ کمال کرتے ہیں۔سیڑھی نہیں چڑھ نہیں سکتے پر سکول آتے ہیں، سن نہیں سکتے سکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو۔ سپیشل بچوں کی پینٹنگ اور آرٹ دیکھا، حیران رہ گئی، دل خوش ہو گیا۔سپیشل بچوں کے اساتذہ کو شاباش دیتی ہوں۔ تین سو سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سینٹر آف ایکسی لنس بنائیں گے۔ ہر ضلع میں سپیشل بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینا بنا رہے ہیں، عالمی معیار کی ہر سہولت ہوگی۔ سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پرا کریں گے۔ فنڈز جاری کر دیے ہیں، آٹزم کے لیے سپیشل ادارہ بنائیں گے۔آج آلہ سماعت دے رہے ہیں جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی۔ جلد ایک وہیل چئیر فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہوں۔بچوں کو ہیرنگ ایڈ اور عینک چاہیے ہے تو بچے سپیشل سکول سے نکل کر عام سکول میں آجائیں گے۔آج جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کے لیے مقروض ہو گئی۔بچوں سے مل کر سپیشل بچوں کی خدمت کا ارادہ سو سے ہزار فیصد بڑھ گیا۔ بچے نے اشارے سے پوچھا کے نواز شریف کے بارے میں اشارے سے پوچھ رہا تھا، اس بچے کا پیغام پہنچاؤں گی۔ اللّٰہ تعالیٰ انکی ضرورت پوری کرنے کی توفیق دے – اللّٰہ تعالیٰ میرے سپیشل بچوں کے خواب پورے کرنے کی توفیق دے۔

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تو ایسے ہوتے ہیں،خود پیاسی رہیں اپنے حصہ کا مشروب بھی گود میں بیٹھی “بچی” کو دے دیا،جب پیچھلی سیٹس پر بیٹھی بچیوں نے “وزیراعلی صاحبہ” کا یہ انداز دیکھا تو خود اپنے مشروب “مریم نواز” کو آفر کیے دیکھیں “وزیراعلی صاحبہ” نے کیسے انکی محبت کا جواب دیا۔

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Leave a reply