قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نےعمران خان اور شیخ رشید کوطلب کرلیا
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نے عمران خان اور شیخ رشید کو طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔
سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کے ایم این اے کے فلیٹ پر پولیس چھاپے کے معاملے پر طلب کرلیا۔سابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف تحریک استحقاق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے جمع کرائی تھی۔
چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ تمام افراد کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں جبکہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 11 مارچ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائے جانے کے بعد جب اپوزیشن کے قانون سازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مدعو کی گئی تو جمعیت علمائے اسلام کی رضاکار فورس کے ارکان کو نکالنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے پارلیمنٹ لاجز پر چھاپہ مارا تھا۔
سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے فلیٹ پر پولیس کے چھاپے کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران پولیس نے کم از کم اراکین اسمبلی سمیت انصار الاسلام کے 2 درجن رضا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔