پاکستان کی جیت:بھارتی چینل سٹار سپورٹس نے نیا اشتہار "موقع موقع” جاری کر دیا

0
27

سٹار سپورٹس نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد ایک نیا موقع موقع اشتہار جاری کرتے ہوئے کھلے دل کا مظاہری کیا جس نے پاکستانیوں کو خوش کردیا ۔

باغی ٹی وی : پاکستان اور انڈیا کے میچ سے پہلے انڈین ٹی وی چینل سٹار سپورٹس نے اشتہار” موقع موقع” جاری کیا جس میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے اور ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے پاکستان کبھی جیت ہی نہیں پائے گا جس پر پاکستانیوں نے کافی غم و غصے کا اظہار کیا اور سٹار سپورٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا-

اشتہار میں دکھایا گیا تھا کہ دبئی کے ایک مال میں ویڈیو میں موجود پاکستانی کا روپ اپنائے ایک شخص آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے بڑی ایل سی ڈی دکھانے کا کہتا ہے اور پھر پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور رضوان کی اچھی پرفارمنس کے لئے امید کا اظہار کرتا ہے کہتا ہے کہ وہ دبئی سے ایسے چھکے ماریں گے کہ دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے اور کپ چھین کر لیں گے-

ورلڈ کپ 2021 سے قبل کا اشتہار

بھارت میں پاکستان کے خلاف کرکٹ کے حوالے سے نفرت انگیز مہم

جس پر انڈین سکھ کا روپ اپنائے شخص اسے دو ٹی وی دیتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آپ ہم سے پانچوں بار ہارے ہیں اس بار بھی پٹاخے پھوڑنے سے تو رہے کچھ تو پھوڑو گے ٹی وی ہی سہی-

اشتہار سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ شائقین کی جانب سے بے چینی اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی-

(2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے بنایا گیا ” موقع موقع” اشتہار)

اتورا کو گرین شرٹس نے جب بھارت کو شکست دی تو سٹار سپورٹس نے اس کے بعد ایک نیا موقع موقع اشتہار جاری کیا ہے جس نے پاکستانیوں کو خوش کردیا سٹار سپورٹس کی جانب سے پاکستان کی جیت پر "موقع موقع” کا جو اشتہار جاری کیا گیا ہے اس میں اسی اداکار کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کو پاکستانی کرکٹ فین کے طور پر دکھایا گیا ہے پہلے اشتہاروں میں اس پاکستانی فین کو بھارتیوں کے ہاتھوں "چھترول” کرواتے ہی دکھایا گیا تھا لیکن نئے اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ یہ فین بہت خوش ہے اور پاکستان کی جیت پر آتش بازی کر رہا ہے۔

سٹار سپورٹس کے اس کھلے دل کے مظاہرے پر پاکستانیوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے اور اس اشتہار کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

(ورلڈ کپ 2021، پاک بھارت میچ کے بعد کا "موقع موقع” اشتہار)

انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا، بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے شعیب اختر

Leave a reply