شوگر انکوائری کمیشن ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
37

شوگر انکوائری کمیشن ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ،وفاق نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی

وفاق نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ ہائیکورٹ کا 17اگست کا فیصلہ معطل کیا جائے،اپیل اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کے توسط سے دائر کی گئی

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رپورٹ کالعدم قرار دی ہے اور نیب ، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو الگ الگ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

عدالتی نے حکم دیا ہے کہ نیب اور ایف بی آر کو گزشتہ کمیشن رپورٹ سے ہٹ کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔ کمیشن میں شوگر انڈسٹری سے متعلق معلومات رکھنے والوں کو بھی شامل کیا جائے۔ کسی کو غیر قانونی یا ناجائز سبسڈی دی گئی ہے تو پتا لگایا جائے اور کسی حکومتی عہدیدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تو تحقیقات کی جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے مطابق تحقیقات کرے جب کہ ایف آئی اے بھی اس حوالے سے از سر نو تحقیقات کرے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

Leave a reply