شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نیب کے شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے. درخواست گزار تنظیم کے وکیل کے مطابق شوگر مافیا کیخلاف نیب کو کارروائی کیلئے درخواستیں دیں لیکن درخواستوں کے باوجود نیب حرکت میں نہیں ارہا.

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب کو دی گئی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کو شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا پابند کیا جائے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

شوگر تحقیقاتی کمیشن،حکم امتناع آج ختم ہوگا،دو دن میں حکومت کیا کارروائی کرلے گی ،عدالت

ریاستی ادارے اگر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہیں اپنا موقف وہاں پیش کریں، سپریم کورٹ کے شوگر تحقیقاتی کمیشن کیس میں ریمارکس

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کو سندھ ہائیکورٹ سے ملنے والا ریلیف ختم کرتے ہوئے حکومت کو کارروائی کی اجازت دے دی، تاہم عدالتی فیصلے آنے تک غیر ضروری اقدامات اٹھانے اور شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداروں کو بیان بازی سے روک دیا۔

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ شفاف کام ہونا چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر ‏کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکم امتناع خارج ہوا تو ہائی کورٹس میں ‏کیس متاثر ہوگا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ‏ہیں۔

اٹارنی جنرل بولے کیا 20 شوگر ملز آسمان سے اتری ہیں جو ان کے خلاف ‏کارروائی نہیں ہوسکتی، حکومت چینی کے بعد پٹرولیم بحران پر بھی کمیشن بنا رہی ‏ہے، سندھ ہائی کورٹ نے جس طرح کارروائی سے روکا وہ خلاف قانون ہے، چاہتے ‏ہیں پٹرول کمیشن سے پہلے حکم امتناع والا مسئلہ حل ہو، یہ پہلا کمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔

شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ حکومتی وزراء بیان بازی کر کے میڈیا ٹرائل کرتے ہیں۔ ‏چیف جسٹس نے کہا کہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ مداخلت نہیں کرسکتے۔ ‏عدالت نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی جبکہ اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کو 3 ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ‏ہدایت کر دی.

Comments are closed.