اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم
سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو 3 ہفتے میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ٹیم کو دبئی بھجوانے کیلئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں، جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام بھی جائیں گے،اتناعرصہ گزر گیا بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جاسکیں؟ جس پر وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی، درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعظم سے سمری جلد منظور کرا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی

قبل ازیں صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا

صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں

معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہر بچیوں کولے کردبئی فرار ہوگیا تھا ،صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر 2020 کو درخواست گزار کی بیٹیوں کوبازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے

ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی

سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-

صوفیہ مرزا اپنے یوٹیوب چینل پر نئے پروگرام میں اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ نظر آئیں گی

صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

صوفیہ مرزا بچے حوالگی کیس، ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم

Shares: