سپریم کورٹ نے کرونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا

0
44
سپریم کورٹ نے کرونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے کرونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ کرونا اب عالمی سطح پر وباء نہیں رہی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وباء ختم ہوگئی ہے تو ازخود نوٹس بھی نمٹا دینا چاہیے، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے جو سبق حاصل ہوئے انہیں مستقبل کیلئے استعمال کیا جائے، کرونا کے حوالے سے تو قانون سازی بھی ہوچکی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کی دی گئی تمام ہدایات پر عمل ہوچکا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت مٰں کہا کہ عملدرآمد رپورٹس جمع کروا چکے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کرونا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آیا تھا، پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی تھی،شہروں میں لاک ڈاؤن لگا دیا تھا، کرونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بھی کاروبار کی بندش کی وجہ سے برا حال ہوا،

کرونا کے ایام میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا، ایک کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ منافع خوروں نے کورونا کے مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں،ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاریا ہے،کورونا مریضوں کے لیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں،غیرقانونی اقدام کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،سپریم کورٹ نے کورونا سے بچاوَ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ،ادویات، آکسیجن سلنڈراوردیگرآلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی،عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق تمام طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پریقینی بنانے کی ہدایت کی،عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات، ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

Leave a reply