مظفر آباد:وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے،سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھےسید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی-
بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری کیساتھ مقابلہ کیا ،سید علی گیلانی کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے کشمیری قوم سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کریں گی-
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے-
حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا
وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان
ترجمان وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ آزادکشمیر میں سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ منایا جائے گا آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج سید علی گیلانی کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی-