Tag: لاہور

  • عید کا دوسرا روز،قربانیاں جاری، شدید گرمی ،بجلی غائب، گیس بھی بند

    عید کا دوسرا روز،قربانیاں جاری، شدید گرمی ،بجلی غائب، گیس بھی بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کا آج دوسرا دن ہے، قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے،شدید گرمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا تو وہیں عید کے دنوں میں گیس بھی نہیں آ رہی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں

    عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن ، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جا رہی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی قربانیاں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کی سلسلہ بھی جاری ہے ، بعض مقامات پر متعلقہ عملے کے عدم تعاون کے سبب آلائشیں چوراہوں اور سڑکوں پر پڑے رہنے کے مناظر بھی دیکھے گئے،

    دوسری جانب عید کے دوسرے دن بھی موسم شدید گرم ہے، جس کی وجہ سے شہری گھروں میں ہی ہیں ، تفریحی مقامات کی طرف رات کے وقت شہری نکلتے ہیں گرمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی عید کے دنوں میں کی جا رہی ہے، وہیں شہریوں کو کھانا بنانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے کیونکہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لاہور کے کئی علاقوں میں گیس نہیں آ رہی اور اگر کہیں آ رہی ہے تو انتہائی کم جس کی وجہ سے شہری قربانیاں تو کر چکے لیکن گوشت بنانے کے لئے سلنڈر کا استعمال کر رہے، ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں تو گیس کے نہ آنے کا سنا تھا اس بار گرمیوں میں بھی گیس کا نہ آنا حیران کن ہے،

    عید کے پہلے روز قربانی کے بعد آج دوسرے دن شہریوں نے بچوں کے ہمراہ پارکوں کا رخ کر لیا ہے، شہر قائد کراچی میں گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر پہنچ گئی، لاہور میں ریس کورس پارک، مینار پاکستان، چڑیا گھر، باغ جناح میں بچوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،بعض شہری عید الاضحیٰ کے دوسرے روز سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے مختلف جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں،خواتین کی جانب سے عیدِ قرباں کے گوشت سے گھروں میں طرح طرح کے پکوان بنانے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

    گرمی کی شدت ،قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں کمی
    عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا لیکن کھالیں انتہائی سستے داموں خریدی جا رہی ہیں،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گرمی بہت زیادہ ہے،گرمی کی وجہ سے کھالیں خراب ہونے کا امکان ہے اسلئے کھالیں سستی خریدی جا رہی ہیں تا کہ اگر نقصان ہونا ہو تو کم ہو.بکرے کی کھال 100 سے 150 میں جبکہ بڑی کھال 1000 سے 1200 میں خریدی جا رہی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ کھالوں کا بھی حکومت سرکاری ریٹ مقرر کرے تا کہ کھالیں مناسب قیمت پر فروخت ہوں، جانور مہنگے اور کھالیں سستی ، ایسا نہیں ہونا چاہیئے.

    داتا دربار کے قریب ہوٹلوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے کا انکشاف

    بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    مسجد کے محراب میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے پر امام مسجد گرفتار

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا بہترین انتظامات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحی کے موقع پر مجموعی سیکیورٹی اقدامات سمیت نماز عید کی مناسبت سے تمام مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس بشمول کراچی پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس،سیکیورٹی ون اور سیکیورٹی ٹو سمیت دیگر شعبہ ہائے پولیس سے وابستہ افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے مجموعی امور کو لائق ستائش و تحسین قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ نے اس روز کی مناسبت سے رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی کارکردگی اور کاوشوں کی تعریف کی اور سراہا ہے۔

    پنجاب .عید کے پہلے روز ایکسیڈنٹ سے 18 افراد کی اموات،2089 زخمی
    عید کے پہلے روز ایکسیڈنٹ سے 18 افراد کی اموات، ریسکیو نے 1903 ایکسیڈنٹ پہ ریسپانڈ کیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے پہلے روز ایکسیڈنٹ سے2089 زخمی لوگوں کو ریسکیو سروسز کی فراہمی کی گئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 382 ایکسیڈنٹ میں 418 لوگ زخمی ہوئے،فیصل آباد میں 125، ملتان میں 120، گوجرانوالہ میں 108 اور باقی دوسرے اضلاع میں رپورٹ ہوئے،عید پہ 173 آگ کے واقعات جن میں، لاہور میں 33، راوالپنڈی میں 18 ،اٹک میں 15 اور فیصل آباد میں 13 اور باقی تمام اضلاع میں رپورٹ ہوئے، ایمرجنسی کیصورت میں فوری ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں،

    اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار
    عید الاضحی کے موقع پرقربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیںغیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 29 مقدمات درج ہوئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے، پولیس آپریشنز ونگ کی رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،سری پائے بھوننے والے 32 ملزمان گرفتار، 25 مقدمات درج کئے گئے. عید کے ایام میں شاہراؤں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے، عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 مقدمات درج 5 ملزمان گرفتار کئے گئے. ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 23 مقدمات درج جبکہ 27 ملزمان گرفتار کئے گئے.

  • قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیغام جاری کیا ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہلِ وطن کو عیدِ قرباں کی ڈھیروں مبارک باد، اللّٰہ تعالیٰ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت پر کی گئی قربانیاں قبول فرمائے،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے، قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اللّٰہ کریم غزہ کے ہر فلسطینی کی حفاظت اور فلسطین کو پائیدار امن عطا فرمائے، دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کشمیر سمیت دنیا کے ہر مظلوم کی مدد اور حفاظت فرمائے، مریم نواز نے مزید کہا کہ دعا ہے ارضِ پاک کے ہر فرد کو سکھ، سکون، عافیت اور صحت عطا ہو۔آمین

    محکمہ بلدیات کا عیدالاضحٰی پر قائم کنٹرول روم مکمل فعال
    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب کا عیدالاضحٰی کے موقع پر قائم کیا گیا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔ ترجمان محکمہ بلدیات کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے عیدالاضحٰی کے تینوں ایام میں صفائی سے متعلق شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی ہیلپ لائن 1198 چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ لاہور کنٹرول روم میں فون نمبر 99214831، 99214837، 99214840 موجود ہیں۔ شہری فون نمبرز 99214841 اور 99214873 پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر تمام میونسپل چیف آفیسرز سے بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید صفائی پلان پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے عیدالاضحٰی پر ”زیرو ویسٹ” کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے 32 لاکھ ماحول دوست بیگ مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ماحول دوست بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر پھینکیں۔ صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایت کی کہ صوبائی کنٹرول روم میں موصول شدہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ کسی کوتاہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    لاہور :صوبائی دارالحکومت کے ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم پولیس نےگرفتار کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور لٹن روڈ پر قائم ہاسٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا،ملزم چھپ کرکھڑکی سے لڑکی کی تصاویربنا رہا تھا جسے لڑکی نے دیکھ لیا اور ون فائیو پر کال کی، پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

    قبل ازیں لاہور کے نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا پولیس نے جوہر ٹاؤ ن میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگا کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا تھا مقدمہ گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ پولیس نے ہاسٹل خالی کروا لیا تھا-

    وزیر داخلہ کی محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ خفیہ کیمرہ گرلز ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا جس سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنائی جا رہی تھیں، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں، یہ ہاسٹل نجی سوسائٹی کا رہائشی اور اس کی بیوی چلا رہی تھی پولیس کے مطابق گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے تاہم انہیں جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

  • پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    پنجاب بھر میں قائم تمام 43 جیلوں کی مکمل مانیٹرنگ اور انہیں 100 فیصد محفوظ بنانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا اور متعلقہ سینیئر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں قائم جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔ کیمروں کی تنصیب سے تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے۔ مجموعی طور پر پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے۔ اس طرح ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نصب کیے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ کیمروں کی مکمل اور بھرپور مانیٹرنگ کیلئے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ کیمروں کی تنصیب سے جیلیں مزید محفوظ ہوں گی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا سکیں گے

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلا کی فلاح وبہبود کیلیے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلا کی فلاح وبہبود کیلیے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان کی ملاقات ہوئی

    وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ اور احسن بھون بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےوکلاء کی فلاح وبہبود کےلئے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان کر دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خاتون وکلا کے لئے بار کونسل میں مخصوص ہال اور ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا،ملاقات کے دوران اٹک میں دو وکلا کے قتل کی اطلاع پر وزیر اعلی مریم نواز نےگہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ،بار کونسل ایکٹ اور لائیرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ہدایت بھی کی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کا تحفظ یقینی بنا نا حکومت کی زمہ داری ہے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بارکونسل کے عہدیداران سے وکلا کے قتل پر تعزیت بھی کی.

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے دورے کی دعوت قبول کرلی،بہاولپور اور ملتان بار کے صدور کی طرف سے دورے کی دعوت پر بھی آمادگی دکھائی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےپنجاب بار کونسل کو پانچ کروڑ ، بہاولپور اور ملتان ہائیکورٹ بار کے لئے ایک ایک کروڑ گرانٹ کے چیک دئیے،وکلا برادری کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بحال کرنے پر اتفاقِ کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لئے وکلا برادری کی جدو جہد قابل تحسین ہے۔ قانون کی حکمرانی اور فرد کی انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔عدالتی نظام کی کارکردگی بڑھانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے حکومت انتظامی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

    باروفد سے ملاقات میں صوبائی حکومت اور وکلا برادری کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلی مریم نواز نے بار وفد کو وکلا کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، با ر عہد یداروں نے بھرپور تعاون اور مالی معاونت پروزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا .وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں منصفانہ اور موثر قانونی نظام کے اجتماعی مقصد کو آگے بڑھانے کی کاوشوں کو سراہا.سینیٹر پرویز رشید،،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفرڈال، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

  • کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ،عمران ریاض جیل سے رہا

    کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ،عمران ریاض جیل سے رہا

    یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض کو عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے جس کے بعد عمران ریاض کو جیل سے رہا کر دیا گیا

    عمران ریاض کو گزشتہ روز امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے آج عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا،عدالت میں پولیس نے کہا کہ ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جانا ہے، لہٰذا ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عمران ریاض کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران ریاض پر درج مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے .عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو سناتے ہوئے عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ ” ایف آئی آر میں درج جرم اور ریمانڈ پیپر کی نوعیت قابل ضمانت ہے، لہٰذا قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، لہذا عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو ان کو رہا کیا جائے”.

    عمران ریاض نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کرتا رہوں گااور اب میں روزانہ ایئرپورٹ جاؤں گا،اگر نہیں جانے دیا تو وہی قربانی کردوں گا،کیونکہ قرآن پاک میں حکم ہے آپ قربانی وہاں کرتے ہیں جہاں آپ کو روکا جائے،

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض

    کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

    سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے، ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں- شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں- پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے- ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

    پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا، وزیر بلدیات
    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بجٹ بناتے ہوئے پارٹی منشور اور صدر مسلم لیگ ن کی ہدایات کو مدنظر رکھا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعلی اور وزیراعظم ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی۔ اسی سوچ کی عکاسی نئے مالی سال کے بجٹ میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ایسے کئی مثالی بجٹ پیش ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے اقدامات تجویز کئے گئے۔ زراعت اور کسان کیلئے تاریخی فنڈز مختص کئے گئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایک اینٹ بھی لگانے میں ناکام عناصر کو ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر ہضم نہیں ہو رہا.

    حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے احسن اقدام اٹھایا ،سہیل شوکت بٹ
    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ نہایت خوشی کا مقام ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، ویمن ڈویلپمنٹ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، بہبود آبادی، اور سماجی تحفظ جیسے اہم سوشل سیکٹرز کے لیے کل 280 ارب 65 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے، جو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 33 فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ایک شاندار اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے صوبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس سے ان کی فلاح و بہبود میں مزید اضافہ ہوگا۔حکومت پنجاب نے معذور لوگوں کے لیے 2 ارب روپے کی لاگت سے ”چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام” کا اجراء کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کام کی اہلیت نہ رکھنے والے تصدیق شدہ افراد باہم معذوری کو بذریعہ ”ہمت کارڈ” 7500 روپے سہ ماہی وظیفہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر سہیل شوکت بٹ نے سوشل ویلفیئر پروگراموں کے لیے بڑے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے مطلوبہ اہلیت رکھنے والے افراد محکمہ کے قائم کردہ کسی بھی ہیلپ ڈیسک یا دفتر ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر وزٹ کرکے اپنے کوائف کے درست اندراج کو یقینی بنا سکتے ہیں۔آخر میں، وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا ہے جو کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

    رسمی تعلیم کیلئے 669 ارب، غیر رسمی کیلئے 4 ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 2، اعلی تعلیم کیلئے 17 ارب مختص
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرکاری سکولوں کے انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت ان تمام امور پر شفاف طریقے سے خرچ ہوگا جن کا ہم نے صوبے کی عوام سے عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے بلکہ حرف بہ حرف اپنے وعدوں پر عمل کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ اسی ضمن میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر توجہ دی جائے گی تاکہ ابتداء سے ہی بچوں کو تعلیم کا بہترین آغاز فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے سکول میل پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت سرکاری سکولوں میں بچوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈیجیٹل لٹریسی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارات دینے کیلئے بھی خاطرخواہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کو آگے بڑھانے، تعلیمی نظام میں جدت لاتے ہوئے آئی ٹی کا سہارا لینے اور مختلف مسائل کے ڈیجیٹل حل کو فروغ دینے کیلئے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو خصوصی مہارات سے مستفید کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام امور کیلئے موجودہ بجٹ میں 669 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن کا شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ رسمی تعلیم کیلئے 669 ارب، غیر رسمی تعلیم کیلئے 4 ارب، اعلیٰ تعلیم کیلئے 17 ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 2 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب کی لاگت سے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کی جا رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 1 ارب کی لاگت سے سکول میل پروگرام بھی شروع کیا کیا جا رہا ہے جبکہ دانش سکول منصوبے کو وسعت دینے کیلئے 2 ارب 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ مختص کئے ہیں۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں آئی ٹی پروفیشنلز پیدا کرنے کیلئے ڈیجیٹل ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ آئندہ 2 سالوں میں تعلیم کے حوالے سے فرق واضح دکھائی دے گا۔

    حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا،صوبائی وزیر معدنیات
    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے مالی سال 2025-2024 کا شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جو صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔صوبائی وزیر معدنیات نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جس سے وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں، جو کہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔زرعی سیکٹر کی ترقی کے لیے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے، جسے وزیراعلیٰ کا اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔ سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے حکومت کی انقلابی پالیسیاں عوام میں پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا ہے، جو کہ نہ صرف صوبے کی معاشی حالت کو مستحکم کرے گا بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔

    مشکل حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا۔۔ بلال اکبر خان
    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے پنجاب کا تاریخ ساز بجٹ دینے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ جدید ترین ٹرانسپورٹ کیلئے خطیر رقم وقف کرنے سے عوام کو براہ راست بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ایکو فرینڈلی بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کے چلنے سے سموگ کا تدارک بھی ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مشکل معاشی حالات کے باجود تنخواہ دار طبقے کا خصوصی خیال رکھا ہے۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں عوامی فلاحی منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تقریبا 100 روز کی حکومت کے باوجود شاندار بجٹ پیش کرنے سے وزیر اعلی پنجاب کی قابلیت سب پر واضح ہوگئی۔ مخالفین کچھ بھی کہیں اس سال کا بجٹ ہر لحاظ سے ایک عوام دوست بجٹ ہے۔

    عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی نوید تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلال یاسین
    صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب کی تاریخ کے بہترین بجٹ پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دی۔ بلال یاسین نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی نوید تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام توجہ براہ راست کسان کو ریلیف فراہم کرنے پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان اور زراعت کیلئے 64 ارب 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنا خوش آئیند ہے۔ اس کے علاوہ کسان کارڈ سے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی مثالی اقدام ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اولین 100 دنوں میں جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف جہاد شروع کیا۔ اس دوران گندم، آٹے، میدے، روٹی، نان، بیکری مصنوعات، مرغی کے گوشت اور متعدد فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی گئی اور عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری میں نئے رحجانات کو متعارف کروانے کیساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی قوانین پر مزید کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 یونٹس صرف غریب کا بل ہے اور مفت سولر پینل کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ 842 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت پایہ تکمیل ہماری حکومت کا خاصہ رہا ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

  • پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیر خزاننہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔پنجاب حکومت کا بجٹ ٹیکس فری ہےبجٹ کا حجم 5 ہزار 446 ارب ہے،ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب ہے اور نو ارب 50 کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جارہاہے، پہلے مرحلے میں 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو مکمل سولر سسٹم فراہم کیاجائے گا. 10 ارب کی لاگت سے اپنی جھت اپنا گھر پروگرام شروع کیاگیاہے، پانچ لاکھ کسانوں کو 75 ارب کے قرض دییے جارہے ہیں، 9 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ٹیوب ویلز پروگرام سے 7000 ٹیوب ویلز پر منتقل ہونگے، کسانوں کو 30 ارب کی لاگت سے بغیر سود ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے ،ایک ارب 25 کرور کی لاگت سے ماڈل ایگری کلچر مالز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے. دو ارب کی لاگت سے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کیا جارہاہے،8 ارب کی لاگت ایگری کلچر شرمپ فارمنگ کا آغاز ہوگا اور پانچ ارب کی لاگت سے لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے، 80 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیزپروگرام کا آغاز جس کےذریعے ضلعی سطح پر ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے، 296 ارب روپے کی لاگت سے 2380 کلومیٹر سٹرکوں کی تعمیر و بحالی اور 135 ارب روپے کی لاگت سے 482 اسکیموں کے تحت خستہ حال اور پرانی سڑکوں کی مرمت و بحالی کےلئے مختص ہوں گے، 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر گریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام اور2 ارب 97 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹرز سکلڈ پروگرام ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دیاجائے گا،زرمبادلہ میں اضافے کیلئے 3 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں پہلےگارمنٹس سٹی کا قیام7 ارب روپے کی لاگت سے کھیلتا پنجاب کے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی حلقوں میں میدان اور کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پنجاب بھر میں کھیلوں کی موجودہ سہولیات کی بحالی وتعمیر نو کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال میں شروع کیا جارہا ہے،ڈیجیٹل پنجاب کا وز یر اعلی مریم نواز کا خواب تیزی سے حقیقت میں بدل رہا ہے،3 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کے پہلےنوازشریف آئی ٹی سٹی کی بنیادشہر لاہور میں رکھ دی گئی ہے، انٹرنیٹ تک آسان رسائی ڈیجیٹل پنجاب کے منصوبے کا بنیادی جزو ہے،

    پنجاب بجٹ،لیپ ٹاپ سکیم، خواتین کیلئے ڈے کیئر سنٹرز ،معذور افراد کیلئےہمت کارڈ،خواجہ سراؤں کیلئے 1 ارب فنڈ کی تجویز
    وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاہور کے کئی مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے جسے پنجاب کے دیگراضلاع تک پھیلایا جارہا ہے،طالب علموں کیلئے خوش خبری ہے کہ 10 ارب روپے کی لاگت سے سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے ، نو جوان آئی ٹی کی دنیا میں اپنا مقام بنا ئیں گے اور ان کے ہاتھ میں پٹرول ہم نہیں لیپ ٹاپ اچھا لگتا ہے، 67 کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں آٹزم سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کا قیام عمل میں لایاجائے گا،بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو ونما کیلئے 1 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سکولز میل پروگرام 1 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 2 ارب روپے کی لاگت سے معذور لوگوں کیلئے چیف منسٹر ہمت کا رڈ پروگرام کا اجراء کیاجائے گا،ٹرانسجینڈرکمیونٹی کیلئے 1 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغازہوگا،اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت مانیریٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام اور56 ارب روپے کی لاگت سے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سرچ لاہور کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 8 ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا شہر میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایاجائے گا، 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیاجائے گا،ایک ارب روپے کی لاگت سے کلینک آن ویلزمنصوبے کا آغاز ہوگا جس کے تحت 200 ایمبولینسز کوفعال کیاجائے گا،

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟
    پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کرُدیاہے، گریڈ سترہ سے گریڈ 22تک 20فیصد تنخواہوں کا اضافہ کیاہے، پنجاب حکومت نے پنشن کی مد میں 15فیصد اضافہ کیاجائے گا، پنجاب حکومت نے مزدور کی تنخواہ کم از کم 32ہزار روپے سے بڑھاکر 37ہزار روپے کرنے کی تجویز کی ہے،

    سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان
    پنجاب حکومت نے 100 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،نو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کر رہے ہیں۔ سولر سسٹم لگانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،اسی طرح کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ نو ارب کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سات ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نےشدید احتجاج کیا اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں،اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں،اپوزیشن اراکین نےکرسیوں بینچوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا،پیپلز پافٹی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کردیا،تا ہم دوبارہ واپسی ہو گئی،پارلیمانی روایات کے مطابق حکمراں جماعت کا وفد پیپلزپارٹی کو منانے ان کے چیمبر میں گیا ،پیپلزپارٹی کی شکایت تھی کہ ان کو بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ،ایک گھنٹے کی گفتگو کے بعد پارٹی کے دو اراکین علامتی طور پر واپس آگئے،پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علامتی طور پر 2 اراکین شریک ہیں، پیپلزپارٹی کو بجٹ کی تیاری میں شامل نہیں کیاگیا.

    پنجاب اسمبلی پریس گیلری میں صحافیوں نےہتک عزت بل کیخلاف بجٹ تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا اور ہتک عزت قانون کی واپسی کا مطالبہ کیا،صحافیوں نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں، صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی.

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کے بجٹ کو تاریخی قرار دے دیا
    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبائی بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی حکومت کے پہلے بجٹ میں کئی تاریخی ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے ذرائع سے ایک ہزار ارب روپے آمدن والا صوبہ بن گیا ہے، الحمدللہ پہلی بار پنجاب کاپانچ ہزار 466 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا 842 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ رقوم بجٹ میں رکھ دی گئی ہیں جس سے منصوبے ریکارڈ رفتار سے مکمل ہوں گے کیونکہ فنڈنگ پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے آغاز کے باوجود پہلی بار ٹیکس فری بجٹ دیا گیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، آئی ٹی، ہنرمندی، حیوانات، موسمیاتی تبدیلی، ماہی گیری، شرمپ فارمنگ، جنگلات اور جنگلی حیات کے شعبوں میں ترقی کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں کسانوں اور زراعت کے لئے 30 ارب روپے کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی جا رہی ہے۔اس طرح کسانوں کو بلاسود قرض کے لئے 10 ارب روپے سے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مال مویشیوں کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 2 ارب روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارمنگ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر انشاء اللہ پھر سے شروع ہو رہا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ارب کی ہیلتھ انشورنس کی خصوصی منظوری دی ہے.

    محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا اظہار تشکر
    صوبہ پنجاب کا ریکارڈ بجٹ پیش کردیا گیا۔محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے لیے دو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سیمینارٹی ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مذہبی اقلیتوں کے جانب سے شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹیز کے لیے ریکارڈ ساز بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں مینارٹیز کے بجٹ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے متعدد ڈیولپمنٹ اسکیمیں لارہے ہیں اور صوبہ بھر میں اقلیتوں کے لیے ترقی کے جال بچھائے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ایک بے مثال صوبہ بن کر رہے گا

    صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا
    قبل ازیں پنجاب کابینہ نے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط بھی کیے،دستاویزات کے مطابق صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا،گزشتہ سال ریونیو ہدف 625 ارب روپے تھا جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا، صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اورپنشن میں 15فیصد اضافےکی منظوری دی گئی ہے جبکہ صوبے میں کم ازکم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں لاہو رڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے 35 ارب روپے اور مری کے لیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے بھی 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

    حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیا،جماعت اسلامی
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیاہے۔ حکمرانوں کی عیدقربان سے قبل بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار عوام کا معاشی قتل عام ہے۔ موجودہ بجٹ میں سیکز ٹیکس،تنخواہوں پر ٹیکس،موبائل، کاغذ، سمنٹ،نان فائلر پراپرٹی و غیرہ میں ٹیکسز سراسر ظلم کی انتہاء ہے۔ بجٹ کے بعد عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہو گی۔ حکومت کا بجٹ عوام دشمن ہی نہیں بلکہ غربیوں کا معاشی قاتل بھی ہے جس سے عام آدمی کے معمولات زندگی پر بری طرح اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں 80 روپے تک کا اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ سیلز ٹیکس سے ہر چیز مہنگی ہوگی ۔ حکومت نے عوام دوست نہیں بلکہ آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا ہے جس جماعت اسلامی اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

  • پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی میں پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سپیکر ملک احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوں گی، اس موقع پر اجلاس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

    پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت قانون پر صحافی تنظیموں نے احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام صحافتی تنظیموں نے آج پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا جائے گا، صحافی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے, احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں سرکاری تقریبات کی کوریج کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ آج اپنا پہلا تاریخی ٹیکس فری بجٹ دینے جا رہی ہیں, ہر محکمے کے الگ سے فنڈز رکھے گئے ہیں,سی ایم نے 77 نئی سکیمیں شروع کر دی ہیں,تمام سکیموں کے لیے فنڈ زموجود ہیں,1954کے بعد پہلی بار گندم کی مد میں سود اور واجبات کو کلیئر کرنے جا رہی ہے,تعلیم صحت سوشل سیکٹر سب کے لیے بجٹ مختص کیا گیا، ایک سال میں تمام بجٹ کو مکمل کیا جائے گا,وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی ہیں,پیپلز پارٹی بجٹ میں شرکت کرتی ہے یا نہیں یہ ان کی مرضی ہے۔

    عید قرباں سے پہلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی قربانی دے دی گئی،حسن مرتضیٰ
    جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نےوفاقی و صوبائی بجٹ پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ بجٹ پر سخت تحفظات ہیں لیکن ریاست کے معاملات کو منجمد کرنے کے حق میں بھی نہیں۔پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں اپنے جائز تحفظات پر احتجاج جمہوری طریقے سے ریکارڈ پر لائی۔حکومتِ وقت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر ہونی چاہیے تھی۔تنخواہ دار طبقے کو ایک ہاتھ سے ریلیف دیکر دوسرے ہاتھ سے ٹیکس میں اضافہ کرکے واپس لے لیا گیا۔زراعت کے لئے قومی سطح پہ کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کی گئی۔وفاقی بجٹ میں حکومتی کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان بھی نہ ہو سکا۔نوجوانوں، خواتین اور کاشتکاروں کو بجٹ میں یکساں نظر انداز کر دیا گیا۔بجٹ عوام دوست اور غریب پرور بجٹ ہونا چاہیے تھا نہ کہ آئی ایم ایف کی مرضی کا۔عید قرباں سے پہلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی قربانی دے دی گئی۔بنیادی تنخواہ میں %25 اضافہ کرکے ٹیکس میں بھی %15 اضافہ کر دیا گیا۔سیلز ٹیکس میں اضافے سے چینی، گھی، ادویہ سمیت سیکڑوں اشیا مہنگی ہونگی۔پیپلز پارٹی کئی روز سے پانی اور لوڈ شیڈنگ پر آواز اُٹھا رہی ہے لیکن حکومتی کان پر جوں نہیں رینگتی۔وفاق کی طرح پنجاب میں بھی حکومت بجٹ پر اتحادی جماعتوں کیساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنے میں ناکام رہی۔ پیپلزپارٹی کو مریم نواز سے اچھے کی امید ہے، دیکھتے ہیں وہ عوام اور ہماری امیدوں پر کتنا پورا اتریں گی۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

  • کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

    کارسرکار میں مداخلت،عمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج

    صحافی ویوٹیوبرعمران ریاض پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا، ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی مدعیت میں عمران ریاض پر مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت ، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں،عمران ریاض کے خلاف درج مقدمت کے متن میں کہا گیا کہ ” عمران ریاض کو اے ایس ایف ناکے پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے،عمران ریاض اور ساتھیوں نے اے ایس ایف کے بیرئیرز کو توڑا”.عمران ریاض نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور کار سرکار میں مداخلت کی،

    یہ چاہتے ہیں مجھے روتا ہوا دیکھیں. لیکن میں کبھی نہیں ٹوٹنے والا.عمران ریاض
    دوسری جانب عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت پیشی کے موقع پر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کسی کی ضد ہے. یہ چاہتے ہیں مجھے روتا ہوا دیکھیں. لیکن میں کبھی نہیں ٹوٹنے والا. مجھ پر جھوٹا،بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے،جس کو گواہ بنایا اس نے انکو بے نقاب کردیا، وہ گواہی دینا چاہتا تھا، اس کو اغواء کرلیا، اس سے بڑی فسطایت اور کیا ہوسکتی ہے،مجھے 6 مہینے غائب رکھا گیا، مجھ پر بترین تشدد کیا،میں سکڑ کر تیلا ہوگیا، لیکن اسے باوجود میں اپنے موقف پر قائم رہا، میں نہیں مانا، اب میں کیسے انکا جھوٹا الزام مان لوں،یہ کہتے ہیں کہ میں نے تسلیم کرلیا کہ میں نے رقم لے لی ،یہ مجھ سے میرا نام نہیں اگلوا سکتے، یہ جتنے پیسوں کا الزام لگا رہے ہیں اتنے تو صدقہ خیرات کر دیتا ہوں،مجھے احرام کی حالت میں انہون نے گرفتار کیا،میں نے عدالت میں حلف دیا کہ میں حج کر کہ واپس آؤں گا، لیکن انہوں نے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تمہیں پاکستان سے نہیں جانے دیں گے، ایک وقت تھا نواز اور شہباز شریف میرا ماتھا چومتے تھےکیونکہ وہ اپوزیشن میں تھے.پھر پی پی پی والوں کوبھی میں بہت پسندتھا.ادارے بھی مجھے بہت پسند کرتے تھے.آج کل پی ٹی آئی کو میں پسند ہوں ہو سکتا ہے کل یہ میرے خلاف ہوجائیں کیونکہ ہم صحافی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں.

    نشتر کالونی مقدمہ سے عمران ریاض ڈسچارج، نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی
    عمران ریاض کیخلاف امانت میں خیانت کے کیس میں پولیس کیجانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ،ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا،تھانہ نشتر کالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا ، عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے عمران ریاض خان کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی ۔۔عمران ریاض پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض