Tag: حکومت

  • کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد(محمداویس ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ پریکٹس چل رہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن بیٹھ کر قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کے حوالے سے طے کرتے ہیں کہ کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو جائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے پر نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کیا ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی لیڈران کی طرف سے نام آنے چاہئیں،کمیٹیوں کے بغیر معاملات نہیں چلائے جا سکتے، اس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ پریکٹس چل رہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن بیٹھ کر طے کرتے ہیں کہ کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو، رکن اسمبلی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل دو بجے ہماری میٹنگ ہے اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی، اس پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ آج ایک میٹنگ ہوگئی ہے، کل پھر ہوگی،کل تک یہ معاملہ حل ہوجائے گا،ایوان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد کے مطابق چیئرمین شپ طے ہوگی،

    سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں حکومت یا اپوزیشن کے ساتھ جو بھی میٹنگ کرتا ہوں ان کو ڈسکلوز نہیں کرتا،کچھ چیزیں کانفیڈینشل بھی رکھنی ہوتی ہیں انہوں جمعت علماء اسلام ف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ بھی اپنی لسٹیں بتائیں طے ہوجائے گا کہ کتنی چیئرمین شپ ملے گی تمام پارلیمانی لیڈر چیف ویپ اس معاملے کو دیکھیں، ن لیگ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو پہلی نشست ہوئی ہے، اس میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے سنی اتحاد کونسل سے بات ہوئی ہے دس انکے چیئرمین ہونگے،اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج شاید ایک جماعت کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، باقی جماعتوں سے بھی بات کریں، نور عالم خان نے کہا کہ آپ نے جو میٹنگز کی ان میں ہمیں نہیں بلایا، جمعیت علمائے اسلام کا اپنا موقف ہے، ہماری پارٹی کے جنرل سیکرٹری مائیک کا بٹن دبا کے ایک ایک گھنٹہ کھڑے رہتے ہیں مائیک نہیں ملتا، پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ نور عالم خان صاحب نے کہا کہ ایک وہاں سے ایک سے ادھر سے ممبر کو بولنے کا موقع دیا جائے جب سے قومی اسمبلی شروع ہوئی ہے اپوزیشن سے ہی زیادہ ممبران کو بولنے کا موقع دیا جاتا ہے آپ زیادتی کر رہے ہیں.

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    قومی اسمبلی اجلاس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کا احتجاج
    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کیلئے احتجاج کیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کورہا کرو کے نعرے لگائے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ بشری بی بی کو سلو پوازننگ دی جارہی ہے جس کے شواہد سامنے آچکے ہیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ انڈر ٹرائل کیسز کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے،ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کی دھمکی دی جس پر اپوزیشن نے احتجاج ختم کردیا، اجلاس میں لطیف کھوسہ اپوزیشن لیڈر اور نبیل گبول وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے مگر سپیکر نے اس کو مسلسل نظر انداز کردیا ۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے قائد حزب اختلاف کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور ان کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی ۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بشری بی بی کو سلو پوائزننگ دی جارہی ہے جس کے شواہد سامنے آ چکے ہیں بشری بی بی کا چیک شوکت خانم ہسپتال سے کروایا جائے ۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے نشستوں پر بیٹھ کر بھی بات ہو سکتی ہے یہ لڑائی وہیں لڑی جائے جہاں کا فورم ہے فلور آف دی ہاوس کو عوامی معاملات کے کیسز اٹھائے جائیں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے،ہم اور بہت سے لوگ بھی اسی مرحلے سے گزرے ہیں۔اپوزیشن کے نعرے بازی کے دوران حکومتی بینچوں پر خاموشی چھائی رہی، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کی دھمکی دی تو اپوزیشن اپنا احتجاج ختم کرکے اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

    قومی اسمبلی اجلاس، لطیف کھوسہ کی زرتاج گل کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی نشست پر گپ شپ
    اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ ممبر لطیف کھوسہ اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ کر زرتاج گل کے ساتھ گفتگو کرتے رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ممبر نبیل گبول وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ کر وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ گفتگو کرتے رہے مگر اس سارے عمل میں سپیکر ایاز صادق اس عمل کو مسلسل نظر انداز کرتے رہے اور ان کو قائد ایوان اور خزب اختلاف کی نشست سے اٹھانے کا حکم نہیں دیا ۔

    قومی اسمبلی اجلاس،تہمینہ دولتانہ نے شیخ وقاص اکرم کو لوٹا قرار دے دیا
    قومی اسمبلی اجلاس میں تہمینہ دولتانہ نے شیخ وقاص اکرم کو لوٹا قرار دے دیا، تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وقاص شیخ آج تمہارے پاس ہے، کل ہمارے پاس تھا ، نجانے کہاں جائے گا،تہمینہ دولتانہ کے ریمارکس پر سنی اتحاد کونسل اراکین نے احتجاج کیا، تہمینہ دولتانہ نے اپوزیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیخنے چلانے سے کچھ نہیں ہو گا چھوٹے منے بھائیو، زراعت ملک کو اٹھانے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے،نگراں حکومت کے فیصلے ہمارے اوپر نہیں ڈالے جا سکتے، تحریک انصاف قومی اسمبلی میں کسانوں کی آواز بن گئی، شیخ وقاص اکرم نےدھواں دھار خطاب کیا اور کہا کہ کسان دشمن حکومتی پالیسی مسترد، کسان کو چھری پھیرو گے تو کیسے دفاع کرو گے؟جس دن کسان باہر آگیا پھر آپ کا کیا بنے گا؟حکومت کو پہلے ہی مینڈیٹ چوری، غریبوں اور عورتوں کو جیلوں میں رکھنے کی بددعائیں مل رہی ہے، مزید کسانوں کی بددعا نہ لیں، چند دن کیلئے اپنے ڈاکے بند کریں اور کسانوں کیلئے کچھ کر دیں-

  • تھرکول بلاک 5 میں قیمتی مشنری چوری ہونے کا انکشاف

    تھرکول بلاک 5 میں قیمتی مشنری چوری ہونے کا انکشاف

    تھرپارکرمیں کوئلےسےگیس تھرکول انڈرگیسی فکیشن پیدا کرنے کا منصوبہ 6 سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا وہیں منصوبے پر کام کے لئے موقع پر موجود کروڑوں روپے مالیت کی مشینری چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے

    وفاقی حکومت کی جانب سے تھرکول بلاک 5 پر انڈرگراؤنڈ گیسی فکیشن منصوبے کا آغاز سال 2010 میں کیا گیا جس کے تحت زیر زمین کوئلہ کو جلا کر گیس میں بدلنے کے بعد بجلی پیدا کرنی تھی،سندھ کول اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے پر ڈھائی ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا مگر کامیاب نہ ہو سکا اور سال 2018 میں اسے بند کر دیا گیا،منصوبے کی غیر فعالیت کے بعد قیمتی مشینری جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے وہاں دیواریں ٹوٹنے اور باڑ نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں، پولیس نے چوری کے الزام میں 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    قبل ازیں تھر کول بلاک ون میں بھی چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھا تھا ، چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط میں انکشاف کیا تھاکہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں،قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے

    تھرکول پاور پراجیکٹ میں 51 فیصد شیئرز سندھ حکومت کے پاس ہیں اور سندھ حکومت نے یہ شیئرز تھر کے مقامی رہائشیوں کے نام کر دیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سندھ حکومت میں مقامی لوگوں کو کسی بڑے میگا پراجیکٹ کا شیئر ہولڈر بنایا گیا ہے۔تھرکول پاور پراجیکٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو سندھ حکومت نے نئے گھر، 70 فیصد تھرکول پاور پراجیکٹ میں نوکریاں اور سالانہ "ایک لاکھ روپے” بطور منافع مقامی لوگوں کو ادا کیا ہے۔ سندھ حکومت نے تھر میں "تھر فاؤنڈیشن” کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو تھرکول پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے منافع کو "تھر کی بہتری” کے لیے استعمال کرے گا۔ ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے "تھرکول پاور پراجیکٹ” میں ایسا سسٹم تشکیل دیا گیا ہے جس سے 50 فیصد آلودگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ترجمان

    ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ترجمان

    اسلام آباد:پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق ہورہا ہے،طاقتور حلقوں نے ملک کو کنٹرول کیا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اورخالد خورشید خان نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی،پریس کانفرنس میں رؤف حسن نے کہا کہ ملک میں انصاف کی دھجیاں بکھیریں جارہی ہیں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق ہورہا ہے،طاقتور حلقوں نے ملک کو کنٹرول کیا ہوا ہے ، جعلی حکومت کیخلاف پارلیمانی طاقت کا استعمال کریں گئے ہمیں آج بھی ظلم و جبر کے نیچے دبایا جارہا ہے ، ہمارے ورکرزپر تشدد ہوا ، ٹارچر کیا گیا، حکومت کوآئین کے ساتھ کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کوآئین کے ساتھ کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کہ جلسوں کا اعلان ہوچکا این آر او مانگنے والے آج کچھ اورمانگ رہے مینڈیٹ چوری کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگئی،پنجاب کے ڈی سیزسے جلسوں کی اجازت کا کہا دیا اجازت نہ ملی توکورٹ جائیں گئے۔

    12سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا نجی اکیڈمی کا ٹیچر گرفتار

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا

  • وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،

    اٹارنی جنرل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک خط آیا جس کی سوشل میڈیا پر گونج تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے اپنی شکایات سپریم کورٹ کو بھیجیں،چیف جسٹس پاکستان نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ان سے اس معاملے پر گفتگو کریں، دو بجے ہونے والی اس ملاقات میں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، وزیر اعظم اور میں بطور وزیر قانون بھی شریک ہوا،اس گفتگو میں ٹیکس سے متعلقہ کیسز بھی زیر بحث آئے، ہم خود ان سب مسائل کا شکار رہے ہیں، اس معاملے کی چھان بین حکومت کا فرض ہے،سب سے پہلے اس معاملے کی انکوائری کی ضرورت ہے، کل یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائیگا اور کسی نیک نام ریٹائرڈ شخصیت سے اس کمیشن کی سربراہی کی درخواست کی جائیگی،ہر ادارے کو اپنی ڈومین میں آئین کے مطابق رہ کر کام کرنا پڑے گا، وزیر اعظم کل یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے،کابینہ کے ٹی او آرز نا صرف ان معاملات سے متعلق ہوں گی بلکل کوشش ہو گی ماضی کے معاملات بھی اس میں شامل ہوں، کمیشن کے سربراہوں میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی ہو سکتے ہیں، کمیشن آف انکوائریز ایکٹ کے تحت تعیناتی کی جائے گی،وزیراعظم نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چل رہی ہے اور تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں،ججز کا معاملہ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، وزیراعظم نے ملاقات میں یہ یقین دہانی کروائی کہ اس حوالے سے چھان بین ہونی چاہئے، مس کنڈنکٹ ہوا یا نہیں معاملہ عدلیہ پر چھوڑ رہے ہیں،وزیراعظم کا کہنا ہے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

  • حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

    وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کی منظوری دے دی،وزارت تجارت نے پالیسی آڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیارآٹا برآمد ہوسکے گا،حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی ہے

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جب کہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا، گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • ملکی معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار نہایت ہولناک ہیں،احسن اقبال

    ملکی معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار نہایت ہولناک ہیں،احسن اقبال

    وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں قومی اقتصادی کونسل کے فیصلے کی روشنی میں 5ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، وفاقی اداروں، وزارتوں و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فصیلہ کیا گیا ہے کہ عید کے فورا بعد ایک روزہ ورکشاپ کا انقعاد کیا جائے گا جسمیں تمام اسٹیک ہولڈرز ، انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں سے ماہرین کو بلایا جائے گا تاکہ ایک ایکشن پلان بنایا جا سکے کیونکہ 5 ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں مخلتف وزاتوں کے اعلیٰ حکام نے 5 ایز پر عمل درآمد کے لیے اپنی تجاویز بھی دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نیشنل اکنامک کونسل نے 5 ایز فریم ورک کی منظوری دی تھی جس کے بعد اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 5 ایز پر عملدرآمد میں تمام وزارتوں کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی تاکہ ملک کو استحکام کی طرف لیکر جایا جا سکے۔ملکی معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار نہایت ہولناک ہیں، اگر یہی اعداد و شمار کسی کمپنی کے ہوں تو مالکان کی نیند اڑ جائے۔وفاقی وزیر نے اعداد شمار کا حوالہ دیتے ہوے مزید بتایا کہ ہمارے مجموعی محاصل 7000 ارب جبکہ قرضوں اور قرض کی ادائیگی پر سروسز کی ادائیگی کے لئے 8000 ارب روپے سے زائد کی ضرورت پڑتی ہے، درپیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کے لئے ملک کے تمام اداروں کو مربوط کاوشوں، وسائل کے مؤثر استعمال، ترجیحات کی درست تعین کی ضرورت ہے۔ برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم ذر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں نا کام رہے ہیں،ہمیں ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے ایکسپورٹ پر توجہ مرکوز رکھنی ہے، آئندہ 8 سالوں کے دوران ہمیں اپنی برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہے،

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورننس میں بہتری اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جبکہ انکا کہنا تھا علم پر مبنی معیشت کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے لئے انفراسٹرکچر کی تشکیل ناگزیر ہے، توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور صنعتی و گھریلو صارفین کے لئے قابل برداشت قیمتیں پیداواری صلاحیت میں اضافے کا بن سکتی ہیں، ہمیں اپنے سماجی شعبے میں مساویانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہیں،

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

    بھارتی ارب پتی صنعتکار کی بیٹے سمیت طیارہ حادثے میں موت

  • سخت فیصلے،سب اتحادیوں کو سا تھ لیکر چلیں گے، شزا فاطمہ

    سخت فیصلے،سب اتحادیوں کو سا تھ لیکر چلیں گے، شزا فاطمہ

    وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ عوام کن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، بے روزگاری بھوک اور دیگر مسائل سر فہرست ہیں،شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرتا نظر آئے گا،

    شزا فاطمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑا، 2022 میں جب مخلوط حکومت بنی اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، شہباز شریف نے ڈالر کو سٹیبلائز کیا، ہم سب اتحادیوں کو سا تھ لیکر چلیں گے، ایس آئی ایف سی میں چاروں صوبوں اور حکومتوں کی نمائندگی ہوتی ہے،وزیر اعظم کے وژن کو فالو کر کہ ملک آگے بڑ ھے گا، پرائیویٹ سیکٹر کو اعتماد دینا ہو گا، جب تک اپنے نو جوانوں کو تعلیم اور روزگار نہیں دینگے، ملک ترقی نہیں کرے گا، ہمیں اپنی سیاست کو داو پر لگاتے ہوے ریاست کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، اختلاف رائے سر آنکھوں پر لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بہتر ہوگی،ہمیں ای بزنس اور ای ٹیکسیشن کی طرف جانا ہو گا، قرضوں کے اوپر تقریبا ستر فیصد سود کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے،

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مقصد تفریح کے ذریعے معلومات کی ترسیل اور شعور کی بیداری ہے. ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے.”

    شزا فاطمہ خواجہ نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا چارج سنبھال لیا

  • پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    ملکی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ملک کو مستقل طور پر قرضوں اور امدادوں پر نہیں چلایا جا سکتا وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ماضی میں اسکو ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے جس سے ملک کا شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ اب الیکشن ہو چکے ہیں انہوں نے فروری 8 کے انتخابات کو تسلیم بھی کر لیا ہے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر منتخب ہو چکے ہیں لہذا اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا۔گفتگو کرتے ہوئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک سیاسی جماعت ہے جس نے آئی ایم آیف کے دفتر کے باہر مظاہرے کر کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جسکو وفاقی وزیر نے معاشی دہشتگردی قرار دیا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مستقل طور پر اب قرضوں اور امدادوں پر نیں چلایا جا سکتا ہمیں اب اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا جبکہ ملک میں ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت منصوبہ بندی نے 5 ایز فریم ورک مرتب کیا تھا جسمیں ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای_پاکستان اور انواریمنٹ شامل ہیں۔ 5ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام وزارتوں سے تجاویز بھی لی جا رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں value addition کے ساتھ ان شعبوں میں مزید efficency لائی جا سکے۔ کوریا ، جاپان جیسے ترقیاتی ممالک کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ترقی کی منازل طے کیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آگے پانچ سالوں میں ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 18 وی ترمیم کو رول بیک کرنے کا سوچ بھی نیں سکتے اس پھر تمام صوبے بڑے حساس ہیں جبکہ انکا یہ کہنا تھا کہ کھچہ چیزیں ایسی ہیں جن پر صوبوں کے ساتھ بیٹھ کر بات جیت کی جا سکتی ہیں جن بے نظیر انکم پروگرام اور دیگر امور شامل ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد وفاقی حکومت کے کل محاصل 7000 ارب ہیں۔ بجٹ میں لکھی جانے والی قرضوں کی ادائیگی 7300 ارب روپے ہیں جو کہ حقیقیتا 8000 ارب روپے ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے 1000 ارب روپے قرضہ لینا پڑے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت چلانے کے خرچے 700 ارب روپے ہیں۔ 800 ارب روپے پینشن کی ادائیگیوں میں خرچ ہوتے ہیں۔ 1800 ارب روپے پاکستان کا دفاع کا خرچ ہے۔ جبکہ ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے ہے۔ تقریبا 1200 ارب روپے صوبوں کو ٹرانسفر ہونے والی ادائیگیاں ہیں۔ کچھ سبسڈیز بھی حکومت ادا کرتی ہے جوکہ تقریبا1200 ارب روپے ہیں۔ یہ تمام ادائیگیاں قرضوں پر ہیں۔ کسی ملک کو بھی اس طرح نہیں چلایا جا سکتا جسکا ہر خرچ قرض پر ہو۔

    مزید برآں ،شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات اس وقت کی حکومت نے کیے تھے۔ جبکہ انکا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہونے چاہے اور اس حوالے سے دوست ممالک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہے جن میں قطر سرفہرست ہونا چاہے جو deal broker تھا۔

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کو انسولین کا ملنا بھی دشوار ہو چکا ہے، مریض قیمتوں میں اضافہ ہونے سے انسولین خرید کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں سے بھی انسولین نایاب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان مرضی کی قیمت پر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ انسولین سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مریض آسانی سے انسولین سمیت دیگر ادویات خرید سکیں۔

  • سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی ،پرویز رشید، طلال چودھری،فیصل واوڈا بھی امیدوار

    سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی ،پرویز رشید، طلال چودھری،فیصل واوڈا بھی امیدوار

    سینٹ انتخابات2024،الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ افسران مقررکر دیئے،
    قومی اورپنجاب اسمبلی کے لیے7,7افسران پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے لیے6, 6پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے لیے 4 پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    اعظم خان سواتی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ فیصل جاوید خان ، عرفان سلیم اور اظہر مشوانی نے سینیٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات جمع کروادئیے

    ن لیگ کی جانب سے طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے. پرویز رشید اور ناصر بٹ نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے،

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

    دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے دو سینیٹرز مانگ لیے, پیپلز پارٹی نے سینیٹر کے لیے ایک جنرل نشت اور ایک خاتون نشست کی ڈیمانڈ کر دی, پنجاب سے سینیٹر کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن کا تعاون درکار ہے

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا