تحریک عدم اعتماد میں ایسے چہرے دیکھیں گے کہ….یوسف رضا گیلانی

تحریک عدم اعتماد میں ایسے چہرے دیکھیں گے کہ….یوسف رضا گیلانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 27 فروری کو عوامی مارچ کریں گے،

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ بلاول بھٹو کے ساتھ آئیں گے، سندھ حکومت کیخلاف حکومت کا مارچ سمجھ سے بالاترہے پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کو ہم مسترد کرتے ہیں، حکومت اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکی ہے،پی ٹی آئی اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکی ہے،پی ٹی آئی کی گیم ختم ہو چکی ہے، حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے،تحریک عدم اعتماد میں ایسے چہرے دیکھیں گے کہ آپ پریشان ہو جائیں گے،پی ٹی آئی شارٹ مارچ اس لیے کررہی ہے کہ اسے برائی صرف ایک صوبے میں نظر آرہی ہے،

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے نکلیں لوگ جوتوں کے ہار پہنائیں گے،وفاق رپورٹ پرسندھ حکومت کو ذمہ دارنہیں ٹھہراسکتا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا،پی ٹی آئی کیا کہہ کرلانگ مارچ کرے گی ؟ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں،ہمیں ڈھائی ماہ میں گیس میسر نہیں ہے، ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں ہیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی ،اب یہ وہ وقت نہیں کہ ایک حکم پر شہر بند کیا جاتا تھا،ملک میں کھاد کا بحران ہے،ایم کیو ایم آج بھی ایک فاشسٹ تنظیم ہے۔میں مسلسل یہ کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم کراچی میں لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے شہر میں کئی مقامات سے ہمارے بینرز اور پرچم اتارے جارہے ہیں لیکن شہر کے امن کی خاطر ہم نے ردعمل نہیں دیا لیکن شہریوں کو سمجھ آگئی ہوگی کہ امن کے اصل دشمن کون ہیں

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے، سعید غنی

نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،علی زیدی

Comments are closed.