تحصیل بکا خیل ،ری پولنگ کے بجائے ری الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
40
islamabad highcourt

تحصیل بکا خیل ،ری پولنگ کے بجائے ری الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے تحصیل لکی مروت کے پانچ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کیسز کی سماعت کے رولز بنانے پر الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو نیم عدالتی اختیارات ملے ہوئے دہائیاں گزر چکیں لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود بھی رولز نہ بننا الیکشن کمیشن کی واضح ناکامی ہے ، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق اپنے رولز جلد بنا کر شائع کرے ۔گزشتہ سماعت پر وکیل درخوست گزرا نے موقف اپنایا کہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں چیئرمین کے الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ری پول کا حکم دیا گیا،صرف ایک پولنگ سٹیشن پر صفر ووٹ کاسٹ ہوئے باقی تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل نارمل رہا۔اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کے پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ ہوئی اس پر کیا کہیں گے، ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوئی اس لیے ری پول کا حکم دیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اس پر کیا کہیں گے،خواتین خوف و حراس کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے نہیں نکلیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے ،چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دباؤ سے پاک ہو،چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو واضح کریں ۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ جس پر درخوستگزرا کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 13 فروری کو ری پول کا حکم دے رکھا ہے، کیس کا فیصلہ 13 فروری سے پہلے کرنے کی درخواست ہے،الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہوں، الیکشن کمیشن کو فئیر رپورٹ دینا چاہیے تھی

عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن سے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں چیئرمین کی نشست پر دوبارہ پولنگ کے حکم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے معاملہ پر سماعت 8 فروری 2022 ء تک ملتوی کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر 2021ء کو لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں چیئرمین کی نشست پر ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔ درخواستگزار عزیز اللہ نے الیکشن کمیشن کے ری پولنگ کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

قبل ازیں تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کی ری پولنگ کے بجائے ری الیکشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کو تو نہیں روک سکتے ،پارٹی ایسا امیدوار کیوں دے جو نااہل ہو جائے،

واضح رہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کیا تھا،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شاہ محمد کو5سال کے لیے نااہل کردیا الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا دونوں باپ بیٹے نے بکاخیل میں پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تھی الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا نوٹس لیا تھا اورالیکشن بھی ملتوی کرنا پڑ گیا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشن پر حملہ کے الزام میں صوبائی وزیر شاہ محمد کے بھائی و بیٹے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے، بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث شاہ محمد وزیر کے بھائی سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

Leave a reply