تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل، عدالت کا بڑا فیصلہ

0
34

تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل، عدالت کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجرکے قتل اور پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے جرم میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی، سندھ ہائیکورٹ نے مجرم ہاشم عرف قادری کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ مجرم کےخلاف ٹھوس شواہد موجودہیں سزا کالعدم قرار نہیں دی جاسکتی،

بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

عدالت نے پولیس مقابلے اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی 14سال قیدبرقراررکھنےکاحکم دے دیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم ہاشم عرف قادری کوپھانسی دینے کاحکم سنایا تھا.

پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا ملنے کے بعد ملزم نے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے اپیل کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد اب ملزم کے وکیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے.

Leave a reply