بنوں کے تین تاجروں کے بہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی دھرنا

شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں بنوں کے تین تاجروں کے بہمانہ قتل کے خلاف اقوام بنوں مشران کا گرینڈ احتجاجی جرگہ ودھرنا ۔آئے روز شمالی وزیرستان میں بنوں کے باشندوں اور تاجروں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،پی پی پی ضلعی صدر شعیب ایڈووکیٹ ۔شمالی وزیرستان میں بنوں کے رہائشیوں کا قتل عام پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی 3 خواتین کو قتل کیا گیا، سابق قومی اسمبلی امیدوار مولانا نسیم علی شاہ ۔ملزمان کی گرفتاری اور شفاف انکوائری تک دھرنا جاری رہے گا، پی ٹی آئی رہنما ملک شیروز خان ۔کمشنر بنوں ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، شمالی وزیرستان میں قیام امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکے ہیں ان کا فوری تبادلہ کیا جائے،

جے یو آئی(س) ضلعی صدر مولانا فدا احمد شاہ۔علاقہ غوری والہ کے عوام کا بھی شمالی وزیرستان میں بنوں کے تاجروں کی قتل عام پر بنوں سٹی کی جانب پیدل مارچ کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران شمالی وزیرستان اور بنوں میں قیام امن میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، فوری طور پر ہٹایا جائے، آل شاپ کپیر ایسوسی ایشن صدر پیر گل منظور علی شاہ۔میرعلی میں تاجروں کی قتل عام پر جی آئی ٹی بنائی جائے، سٹی میئر عرفان درانی ۔شمالی وزیرستان کے سرزمین میں بنوں کے عوام کے ساتھ یہ تیسرا افسوسناک واقعہ ہے، پی ٹی آئی جنوبی اضلاع کوارڈنیٹر ملک شرین مالک خان ۔ملزمان کی گرفتاری اور جے آئی ٹی کمیٹی کی تشکیل تک بنوں میرانشاہ روڈ بند کرنے کی تجویز ۔مستقبل میں دوبارہ ایسا واقعے کی روک تھام کے لئے مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عبدالرف قریشی۔میرانشاہ روڈ پر احتجاجی کیمپ لگانے کی تجویز بھی سامنے آگئی ۔تاجروں کی قتل عام پر بنوں میں ہڑتال کی گئی اورعوام نے احتجاجا ًکالی پٹیاں بند کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

دوسری جانب سوات قومی جرگہ نے سوات میں بدامنی کے خاتمے اور مکمل پائیدار امن کے لیے جدو جہد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت اپنی سرزمین پر دہشت گرد یا دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گے۔ قومی جرگہ کا گرینڈ جرگہ ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے علاقائی مشران، تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں، تمام فعال تنظیموں اور بونیر، اپر اور لوئر دیر، ملاکنڈ اورشانگلہ کے مشران نے بھی شرکت کی۔ جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں عوام کسی بھی قسم کی دہشت گردی قبول نہیں کریں گے اورپائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اگر سوات میں یا ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی صورت دہشت گردی کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Comments are closed.