مزید دیکھیں

مقبول

حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سمیع ابو زہری...

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 4 مارچ کو...

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل...

عمران خان کو سزا اور گرفتاری،ترجمان تحریک انصاف کا ردعمل

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عمران خان کو سزا اور گرفتاری کے بعد ترجمان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نے جج ہمایوں دلاور کا متعصبانہ فیصلہ مسترد کردیا ،فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا، جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا، تاریخ کے اس بدترین ٹرائل میں جج کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی، تعصب کی سیاہ پٹیاں آنکھوں پر باندھ کر ٹرائل چلانے والے جج نے مقدمے کے حقائق کو مخصوص ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا،سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے،

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ناقص، مضحکہ خیز اور ٹھوس قانونی بنیادوں سے محروم فیصلے کے ذریعے جمہور اور جمہوریت کیخلاف شرمناک یلغار کی گئی،ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے، قوم کے مقبول اور معتبر ترین سیاسی قائد کیخلاف سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی، فسطائیت کو میسّر عدالتی پناہ اور بدترین ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوں گے،

مشاروت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ عجلت میں کیا گیا ، قانونی ٹیم کی مشاروت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

پی ڈی ایم کے سازشی ٹولہ کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے،مونس الٰہی
عمران خان کی گرفتاری کے بعد مونس الٰہی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تماشہ خانہ کیس کا پہلے سے طےشدہ فیصلہ آج سنا دیا گیا پاکستان میں ایک دفعہ پھر قانون کا خون ہو گیا قوم کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا پی ڈی ایم کے سازشی ٹولہ کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے

اعلٰی عدالت میں یہ فیصلہ کھڑا نہیں ہو گا،اسد عمر
عمران خان کی گرفتاری پر اسد عمر کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ قانون کے بنیادی اصول پر ہی پورا نہیں اترتا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے،اعلٰی عدالت میں یہ فیصلہ کھڑا نہیں ہو گا ،اور سیاست دانوں کے بارے میں معنی خیز فیصلے عوام کے دلوں میں ہوتے ہیں، عدالتوں میں نہیں،

واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan