سینیٹر طلحہ محمود کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

0
167
aafia

سینیٹر طلحہ محمود کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی پریشر میں نظر آئیں، میری دو گھنٹے تک عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، میں نے پوچھا پاکستان کے لئے کوئی پیٍغام تو انہوں نے کہا کہ مجھے جلد از جلد رہا کروایا جائے،عافیہ مشکل میں ہیں،عافیہ کو دیکھ کر پہچانا نہیں، اسکا برا حال ہے،

سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں 2008 میں یہاں آیا تھا، تب بھی ملاقات ہوئی تھی، آج 15 سال بعد میری ملاقات عافیہ صدیقی سے ہوئی، میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت کو کوئی ایسا طریقہ کار کرنا پڑے گا جس میں حکومت حکومتی لیول پر کام کرے اور عافیہ کو رہاکروائے،

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی امریکہ میں ہیں انکی بھی اپنی بہن سے جیل میں ملاقات ہونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالہ سے کیس کی گزشتہ سماعت کے بعد وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ عافیہ صدیقی کے کیس کی سماعت آج ہوئی،عدالت کو عافیہ صدیقی کے وکلا کی طرف سے بتایا گیا کہ دو تین دسمبر کو فوزیہ صدیقی کی ملاقات طے ہوئی ہے، فوزیہ صدیقی کی امریکہ میں سیکورٹی کنسرن ہیں،حکومت سیکورٹی یقینی بنائے،عدالت نے احکامات جاری کئے ہیں،اس وقت سب سے بڑ ا مسئلہ ہمیں در پیش ہے کہ عافیہ صدیقی بدنام ترین جیل کے ایک سیل میں قید ہیں، چھوٹا سا سیل ہے، ان پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے شکایات مل رہی ہیں کہ وہ جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انکا جیل تبدیل کیا جائے کسی ایسے جیل میں رکھا جائےجہاں دنیا کے مسلمہ قوانین کی روشنی میں قیدیوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ ہو،انکو اذیت سے نجات دلائی جائے، امریکہ میں عافیہ کے وکیل آج آن لائن عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے دو ہفتے کا افغانستان کا دورہ کیا اور کچھ ثبوت ہیں جس پر وہ کام کر رہے ہیں، تفصیلات ابھی تک نہیں بتائی جا سکتیں،

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

 ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

Leave a reply