ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نےاولمپیئن طلحہ طالب اور کوہ پیما کاشف سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق سائبرکرائم سیل نے ملزم شہزاد عزیز ملک کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا ملزم سے دفتر خارجہ کی جعلی مہریں اورکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار
ملزم نے طلحہ طالب سے گاڑی دینے کی مد میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم لوٹی تھی طلحہ طالب کے والد نے وزیراعظم پورٹل پہ شکایت درج کرائی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیاتھا ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔
اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی
طلحہ طالب کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت میں کہا گیا تھا کہ کسی شخص نے وفاقی وزیر بن کر گاڑی دینے کی پیشکش کی اور ٹیکس و گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی مد میں لاکھوں روپے فوری موبائل اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا کہا انہوں نے وفاقی وزیر کا سن کر لاکھوں روپے منتقل کر دیئے ‘فون کال پر کہا گیا کہ آپ ہمیں 3 لاکھ 25 ہزار ٹرانسفر کریں اور کل ڈرائی پوٹ سے گاڑی موصول کر لیں۔
شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ
شہروز کاشف کے والد محمد کاشف نے بھی کہا تھا کہ انہیں فون کال آئی جس میں وفاقی وزیر بن کر گاڑی دینے کا دعوی کیا گیا اور ہمیں 2 لاکھ 85 ہزار روپے جمع کروانے کو کہا گیا ہم نے بھی 2 لاکھ 85 ہزار ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے۔