تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کےاسکولزمیں نئےتعلیمی سال کاآغازیکم جون سےہوگا، 15 جون سے 30جون تک نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جبکہ 15 اگست کو میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا آج تیسرااجلاس تھا، دنیامیں کروناوائرس کی وجہ سے کرائسز ہیں، جس دن اسکول کھولنا چاہتےتھےاس دن متاثرین کی تعداد14تھی ، ایک کیس کی ٹریول ہسٹری نہ ہونے پر اسکولز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 6 جولائی کو 11ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے اور 12 ویں جماعت کے نتائج 15دستمبرکو جاری کئے جائیں گے جبکہ انٹر کا نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ 15 جولائی سے گیارہویں جماعت کیلئے داخلے شروع ہوجائیں گے اور نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر 11ویں جماعت کا داخلہ کیا جائے گا، 15 اگست کو نتیجے کے بعد جو پاس ہوجائیں گے وہ تعلیمی سال آگے بڑھائیں گے اور 10 ویں جماعت میں فیل ہونیوالے واپس میٹرک کا امتحان دیں گے۔ چھٹیوں میں فیسوں کے حوالہ سے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ میں بھی کیسز چلے ہیں، عدالت کے فیصلے کے مطابق اپنے بچوں کی فیس ماہانہ ادا کریں۔ پہلے تمام اسکول چھٹیوں کے ایڈوانس فیس لیتے تھے، اب کوئی بھی ایڈوانس نہیں دے گا جو بھی فیس دینی ہوگی ماہانہ دینی ہوگی،

اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، سٹیئرنگ کمیٹی نے مڈٹرم کے نتائج دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا ،وزیرتعلیم نے سکولوں کوہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیدیا،فیصلے کااطلاق نجی سکولوں پر بھی ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکول بند رکھنے کی بھی ہدایت کی،وزیر تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.