باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومت نے سٹال لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے، آج سے کئی شہروں میں سٹال لگا دئیے جائیں گے
ٹماٹر کی قیمتیں اگرچہ پاکستان میں بھی بڑھ چکی ہیں، پاکستان کے شہروں میں ٹماٹر ایک سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے تا ہم ہمسایہ ملک میں بارشوں کے بعد ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد حکومت نے ٹماٹر سستے داموں بیچنے کے لئے سرکاری سٹال لگانے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے محکمہ خوراک کے اہلکار دہلی سمیت کئی شہروں میں سٹال لگائیںگے جہاں ٹماٹر 90 روپے کلو فروخت کیا جائے گا، اس ضمن میں محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹال لگانے کے پہلے 11 اضلاع میں ٹماٹر فروخت کئے جائیں گے، پہلے دن 17 ہزار کلو ٹماٹر فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ٹماٹر فروخت کرنے کے لئے موبائل گاڑیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا، بھارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ جولائی اگست، اکتوبر، نومبر میں ٹماٹر کی پیدوار کم ہوتی ہے، جولائی میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی نقل و حمل میں بھی مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے
ٹماٹر کی قیمت بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اسکا استعمال کم کر دیا ہے، کرناٹک سمیت کئی شہروں میں ٹماٹر چوری ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جسکے بعد کسان اب اپنے خاندان سمیت کھیت میں ہی رہتے ہیں تا کہ ٹماٹرچوری ہونے سے بچایا جا سکے
ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع
زرتاج گل کی گاڑی پر ٹماٹر پھینکے
اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟
پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران