شہر بھر سے ساٹھ ہزار ٹن آلائشیں ہٹائے جانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ عامر میر

بہترین کارکردگی کے باعث لاہور میں کہیں آلائشیں نظر نہیں آئیں۔
0
38
lwmc

وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی زیر نگرانی لاہور انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن عید کے تیسرے دن بھی جاری رہا۔ عامر میر نے مسلسل عید کے تیسرے دن بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کیمپ لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔ نگران وزیر اطلاعات و بلدیات نے نہر اور دوبئی چوک گندے نالے میں آلائشوں کی موجودگی اور ہٹائے جانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیر بلدیات جوہر ٹاؤن گئے اور ملحقہ علاقوں میں گئے۔ انہوں نے گڑھی شاہو قبرستان کا بھی جائزہ لیا۔ جناح ہسپتال کے پاس آلائشوں کی موجودگی پر نگران وزیر بلدیات کی جناب سے فوری صفائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام وزراء عید صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ آج دن بارہ بجے تک پچاس ہزار ٹن آلائشیں شہر سے ہٹائی گئیں جبکہ آج رات تک شہر بھر سے ساٹھ ہزار ٹن آلائشیں ہٹائے جانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ عامر میر نے بتایا کہ روزانہ شام تک آلائشیں مختلف علاقوں میں قائم کلیکشن پوائنٹس پر اکٹھی کی جاتی ہیں۔ بعد ازاں ان آلائشوں کو از خود تلف ہو جانے والے بیگز میں شہر سے باہر خندقوں میں ڈمپ کیا جاتا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق آج رات 9 بجے تک صفائی آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور نہر میں آلائشیں پھینکنے پر اب تک 30 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ لاہور کے چھوٹے بڑے نالوں اور نہر کی فوری صفائی کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد شہر میں عرق گلاب کا سپرے کیا جائے گا تا کہ شہریوں کو بدبو کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی کے باعث لاہور میں کہیں آلائشیں نظر نہیں آئیں۔

اس موقع پر نگران وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کے پہلے روز ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم میں 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن کا ازالہ اسی رات کیا گیا۔ دوسرے دن موصول ہونے والی ساڑھے پانچ ہزار شکایات پر بھی اسی دن ایکشن لیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن شکایات کے ازالے کے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے۔ نگران وزیر منصور قادر نے یہ بھی کہا کہ صفائی آپریشن ختم ہوتے ہی سڑکوں کی دھلائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Leave a reply