باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید تین افراد کی نعشوں کی شناخت کرلی

گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران یو ایچ ایس کے ماہرین کی ٹیم 4 افراد کی نعشوں کی شناخت کر چکی ہے ،یو ایچ ایس کی ٹیم نے اس حوالے سے سے سندھ پولیس اور میڈیکو لیگل آفیسر سندھ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا

جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو نعشوں کی شناخت کے بارے میں سندھ حکومت آگاہ کرے گی ،چاروں نعشوں کی شناخت ان کے دانتوں کے علاج کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ نعشوں کی شناخت فرانزک آڈینٹولوجی کی بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئی، تعاون پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں،

جن لاشوں کی شناخت ہوئی ان میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی میت کی بھی شناخت شامل ہے۔ زین العارف خان پی آئی اے کے تباہ بدقسمت طیارے میں سوار تھے، اسکواڈرن لیڈر لاہور سے عید منانے کے لیے اپنے گھر کراچی آ رہے تھے، زین العارف خان کی تدفین آج کورنگی قبرستان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Shares: