طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی،

نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپتان نے طیارے کو لینڈ کرانے کی دو بار کوشش کی،رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران طیارے لینڈنگ گیئرز بند تھے،کپتان نے لینڈنگ کے وقت اے ٹی سی کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع نہیں دی،طیارے کے بائیں انجن نے رن وے پر 4500 فٹ آگے جاکر ٹچ کیا،5500فٹ دور جاکر دائیں انجن نے بھی زمین کو ٹچ کیا

رپورٹ کے مطابق رن وے پر 6 ہزار سے 7 ہزار فٹ پر دونوں انجن کے نشانات ہیں،طیارہ بیلی نے رن وے کو ٹچ نہیں کیا جس سے کپتان نے دوبارہ ٹیک آف کرلیا کراچی ایئرپورٹ کا رن وے 9ہزار سے 10ہزار فٹ لمبا ہے،طیارہ ٹیک آف ہونے کے بعد لینڈنگ کی کوشش میں آبادی پر گرکر تباہ ہوا،

طیارہ 15 ناٹیکل مائل اپروچ پوائنٹ پر تھا، گرنے سے قبل کنٹرول ٹاور نے کپتان کو کہا آپ کی بلندی زیادہ ہے اس کو کم کریں، عام طور پر 5 ہزار پر لینڈنگ اپروچ ہونی چاہیے تاہم طیارہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور کو کہا کہ میں اپنی اسپیڈ مینج کر لوں گا، جب طیارہ 7 ہزار فٹ بلندی پر آیا تو ایک بار پھر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو ٹوکا، کپتان نے رن وے کو بیلی سے ٹچ کیا، پھر جہاز کو گوراؤنڈ کی طرف لے گیا۔

ذرایع کے مطابق طیارے کے کپتان نے میڈے میڈے کی کال بھی دینا شروع کر دی اور کہا کہ طیارے کا انجن بند ہو گیا ہے، جب طیارہ 1200 فٹ پر پہنچا تو لینڈنگ گیئر کو ڈاؤن نہیں کیا گیا تھا، بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے سے کپتان اور ایئر کنٹرول میں گفتگو سے مدد ملے گی۔

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

Comments are closed.