3 بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور،شاہدرہ میں 3 بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے
شاہدرہ پولیس نے خاتون سمیت 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق رشیداں بی بی اس کے شوہراصغراوربیٹےغلام عباس کوگرفتارکرلیا گیا ہے،غلام عباس مقتولین کی گاڑی پر بیٹھا تھا جسے منع کرنے پرملزمان موقع پر پہنچے، رشیداں بی بی نے اپنے بھائیوں کو اشتعال دلا کر شرقپور سے بلایا،ملزمان نے تلخ کلامی کے بعد مقتولین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، فائرنگ کے باعث تین سگے بھائی اور ملزم اصغر خود زخمی ہو گیا تھا،قتل ہونے والوں میں 40 سالہ حافظ ذیشان 35 سالہ مسعود اور طاہر محمود شامل ہے
درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دوست آزاد کشمیر سے آئے تھے اور انکی گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی، پڑوسیوں کا لڑکا گاڑی کے اوپر بیٹھا تھا اسے منع کیا تو اس نے گھر جا کر بتایا پھر اسکی والدہ نے غلیظ گالیاں دیں اورکہا کہ مزہ چکھاتی ہوں اسکے بعد اپنے رشتے داروں کو بلوا لیا اور ہمارا دروزہ بجایا ، ہم باہر نکلے تو تشدد کیا اور فائر کئے جس سے اموات ہوئیں،
دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے 3 بھاںٔیوں کے ورثاء نے میتوں کے ہمراہ مظفرآباد کے چھتر چوک میں دھرنا دے دیا۔ورثاء نے مظفرآباد میں میتوں کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بن کردی ۔لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے ۔ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات