صوبائی دارالحکومت کی پولیس کی کارکردگی سامنے آ گئی، تھانے سے چوری کی ملزمہ بھاگ گئی، سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ سبزہ زار کے سب انسپکٹر کی حراست سے ملزمہ فرارہو گئی ، ملزمہ نسرین کو چوری کے مقدمہ میں حویلی لکھا سے گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمہ کوجیل لیجانے کے بجائے تھانہ لیجانے پرسب انسپکٹرانوارالحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ ایس ڈی پی او سبزہ زار ناصر محمود باجوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا
دریا پر سیر کے لیے آنیوالے 5 بچے ڈوب گئے
جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا
ایک برس میں کتنے لاکھ ای چالان ہوئے وہ بھی صرف لاہور میںِ؟ حیران کن رپورٹ
ملزمہ نسرین بی بی کےخلاف بھی پولیس کی حراست سےبھاگنے پرمقدمہ درج کر لیا گیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمہ کوشناخت پریڈ کے لئے جیل لے جانا تھا لیکن تفتیشی افسرتھانے لے گیا ،سب انسپکٹرانوارالحق کی لاپرواہی سےملزمہ فرار ہوگئی ، ملزمہ نسرین بی بی تھانہ سبزہ زار میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار تھی
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق