خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول پر آگئی

0
91

اسلام آباد:خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول پر آگئی، کوٹری اور سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں اب بھی اونچے درجے کا جبکہ گدو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم، کالا باغ اور چشمہ بیراج میں پانی کی آمد و اخراج معمول کے مطابق ہے، تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 99 ہزار کیوسک ہے، سکھر کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 5 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے، کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 5 ہزار 72 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، گدو کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 26 ہزار کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے، دریائے سوات میں چکدرہ، منڈا ہیڈ ورکس، چارسدہ روڈ پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب بھی معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1290 تک پہنچ گئی جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران جانی و مالی نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 11 افراد زخمی ہوئے، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1290 تک پہنچ گئی جبکہ ابتک 12588 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی تعداد

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 492، کے پی 286، بلوچستان میں 259 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 188 افراد، آزاد کشمیر 42 اور گلگلت بلتستان میں 22 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

زخمیوں کی تعداد

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 12588 ريکارڈ کى گئى جبکہ سندھ میں 8321، پنجاب میں 3737، خيبرپختونخوا میں 340 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمير میں 21 زخمى رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں 544376 گھر تباہ

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 544376 گھر تباہ ہوئے جبکہ جزوى طور پر 9 لاکھ 23 ہزار 643 گھروں کو نقصان پہنچا۔

7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا اور 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مويشيوں کا بھی نقصان ہوا۔

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Leave a reply