ارجنٹائن کیخلاف زخمی ہونیوالےسعودی فٹبالرکاجبڑا،چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

0
37

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا۔سعودی فٹبالریاسرالشھرانی کا جبڑا اور چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں‌

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

یاسر الشھرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے، آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔

ارجنٹائین کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی تھی۔

 

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

Leave a reply